1
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ اس دلخراش واقعہ میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تاہم بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے اقدام کو سختی سے مسترد کر دیا۔ پہلگام واقعہ کےبعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائےگئےالزامات جھوٹ کا پلندہ اور بدنیتی پر مبنی ہیں ۔ بھارتی الزام تراشی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔
2
ملک بھر میں دریاؤں میں پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈیموں میں پانی کے قابل استعمال ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔ حکام کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 15 لاکھ 75 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ملک میں قابل استعمال پانی کے ذخائر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دریاؤں میں پانی کی آمد میں کمی ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق دریائے جہلم ، دریائے سندھ اور دریائے چناب میں پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تینوں دریاؤں میں مجموعی طور پر 20 ہزار 600 کیوسک کمی ہوئی۔
3
وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے پر پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز ملے گی، وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔وزار ت خزانہ کی جانب سے آفس میمورنڈم کے مطابق وفاقی حکومت کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو، 60 سال کی عمر کے بعد، اگر دوبارہ ملازمت پر رکھا جاتا ہے تو وہ سابقہ ملازمت کی پینشن یا موجودہ ملازمت کی تنخواہ میں سے، کسی ایک کے حقدار ہوں گے۔وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات کی روشنی میں احکامات جاری کیے ہیں، جن کے تحت ریگولر یا کنٹریکٹ ری ایمپلائمنٹ یا تقرر کی صورت میں تنخواہ یا پنشن میں سے ایک ہی چیز ملے گی۔
4
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے تمام اداروں سے برآمدات میں اضافے کا ڈیٹا طلب، تحقیقی و ترقیاتی سرگرمیوں کے نتیجے میں برآمدات کی تفصیلات فراہم کرنےکی ہدایت کی گئی۔ اداروں کو ارسال مراسلے میں 28 اپریل تک برآمدی ڈیٹا جمع کروانے کا کہا گیا ہے ۔پی اے ایس ٹی آئی سی کو سائنسی و تکنیکی ڈیٹا مرتب کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ ڈاکٹر آفتاب حسین شاہ کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ۔