1
پاکستان کا واہگہ بارڈر، بھارت کیلئے فضائی حدود اور تجارت فوری بند کرنے کا فیصلہ،مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے حملے اور 27 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے یکطرفہ جارحانہ اقدامات کا بھرپور جواب دینے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا، اجلاس میں پہگلام فالس فلیگ کے بعد کی ملکی داخلی و خارجی صورتحال پر غور کیا گیا۔اجلاس میں تینوں سروسز چیفس، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے علاوہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان خان، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے شرکت کی۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا گیا، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور پہلگام حملے پر تفصیلی غور بھی کیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر پاکستانی ملکیت کے پانی کا بہاؤ روکا گیا تو اسے جنگی اقدام سمجھا جائے گا، پانی پاکستان کا اہم قومی مفاد ہے اور 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، پاکستان اپنی لائف لائن کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا۔جاری اعلامیہ کے مطابق بھارتی اقدامات یکطرفہ، غیرمنصفانہ اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بند کر دی، پاکستان نے واہگہ بارڈر بھی فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
2
نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ بھارت کے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے جواب میں شملہ معاہدہ ختم کر سکتے ہیں۔آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، آج کےاجلاس میں اہم فیصلےکیےگئے،اجلاس میں سیاسی وعسکری قیادت نےشرکت کی۔ معاہدے کےتحت بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، بھارت کا رویہ بڑا ہی غیرذمہ دارانہ ہے، ہم نےبھی آج واہگہ بارڈرکوفوری بند کردیا ہے،30اپریل تک بھارتی شہری واپس چلےجائیں۔جن بھارتی شہریوں کو ویزے جاری ہوئے انہیں کینسل کردیا ہے، سارک ویزا کےتحت پاکستان میں داخل ہونے والےبھارتی شہری48 گھنٹے تک واپس چلے جائیں، واہگہ کے راستے ہر قسم کی تجارت کو معطل کیا جا رہا ہے۔ بھارتی سفارتی عملے کی تعداد کو30 کر دیا ہے، پاکستان کی ایئرسپیس کوبھارت کے لیے بند کیا جا رہا ہے، کسی بھارتی ایئرلائن کو پاکستان ایئراسپیس استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔بھارت نےالزامات لگائےلیکن کوئی شواہد پیش نہیں کیے، اسلام آباد میں موجود بھارتی دفاعی،بحری، فضائی مشیرناپسندیدہ شخصیات قرار دیا ہے، بھارت کوترکی بہ ترکی جواب دیا جائےگا، ہم بھی پھرشملہ معاہدے کو معطل کر سکتے ہیں، انڈین ہائی کمیشن کو ڈی مارش جاری کیا جائے گا، آج ہی انڈین ناظم الامور کو طلب کیا جائے گا۔وفاقی دارالحکومت میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس
3
بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان نے بھارت کو اپنے جوابی فیصلوں سے تحریری طور پرآگاہ کر دیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی جو تھوڑی دیر قبل دفتر خارجہ پہنچیں، پاکستان نے ایک ڈی مارش بھی بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا۔ذرائع نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ تحریری طور پر پاکستان کے فیصلوں سے آگاہ کر دیا، جبکہ بھارتی ہائی کمیشن کے ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈیفنس، نیول اور ایئر اتاشی و سپورٹنگ سٹاف کو پاکستان چھوڑنے کے فیصلے اور پاکستان بھارتی ناظم الامور کو سفارتی تعلقات نچلی سطح پر لانے کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
4
بھارتی میڈیا کی جانب سے پہلگام حملے میں مرنےکا دعوٰی کرنے والے جوڑے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرکے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا۔پہلگام حملے میں مبینہ طورپر ہلاک بھارتی نیول آفیسر سے منسوب تصاویر، وڈیوزجعلی نکلیں ہیں، بھارتی میڈیا کی جانب سے زندہ بھارتی جوڑےکی پرانی تصاویرمبینہ طور پرہلاک افراد کےساتھ منسوب کی گئیں۔اس حوالے سے ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ہم زندہ ہیں،معلوم نہیں ہماری تصاویرکوبھارتی میڈیا پرکیوں چلایا جارہاہے۔ ہماری تصاویرکو نیول آفیسر اور ان کی اہلیہ کےطورپر دکھایا جارہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے، ان تصاویر کے میڈیا پر چلنے سے ہم اور ہمارے اہلخانہ بہت پریشان ہیں، بھارتی عوام تمام بھارتی نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں کہ ہماری جعلی تصاویر نہ چلائیں۔بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سول سوسائٹی کا احتجاج، مظاہرین کی شدید نعرے بازی،احتجاج میں مظاہرین کی بڑی تعداد بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہے، جنہوں نے بھارت کے گزشتہ روز اٹھائے گئے اقدامات پر شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کی جانب سے بھارت کی آبی جارحیت اور نریندر مودی کے خلاف بھی مسلسل نعرے بازی جاری ہے، کچھ مظاہرین بھارتی ہائی کمیشن کا گیٹ پھلانگ کا اندر داخل ہو چکے ہیں،
5
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا خوفناک پلان تیار کیا۔ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی ’را‘ نے کروایا ہے، اس سے قبل پٹھان کوٹ اوردیگر واقعات بھی انڈین ایجنسیز نے کرائے، جعفر ایکسپریس ہو یا گجرات کے واقعات ہوں سب میں بھارت ملوث رہا ہے۔ کشمیری عوام کے پاس صرف ٹورازم کا شعبہ رہ گیا تھا وہ بھی ان سے چھین لیا گیا، کشمیریوں کی روایت ہے انہوں نے کبھی اپنے مہمانوں اور سیاحوں کو نقصان نہیں پہنچایا، کشمیریوں نے کرفیو کے دوران سیاحوں کو اپنے گھروں میں رکھا، خود کشمیری بھوکے رہے اور سیاحوں کو کھانا کھلایا، مودی سرکار بہانہ بنا کر جنگ چھیڑنا چاہتی ہے۔بغیر ثبوت کے بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ توڑا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا قابل مذمت ہے، بھارتی اقدام سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس
6
پہلگام واقعہ: بھارتی سپورٹس چینل نے پی ایس ایل 10 کی لائیو سٹریمنگ معطل کردی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعہ پر سپورٹس سٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو سٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں بھی ہٹادیں۔فینکوڈ نامی سپورٹس سٹریمنگ چینل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ڈیجیٹل سٹریمنگ پارٹنر تھا تاہم اب واقعہ کے بعد انہوں نے اب پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی فوری طور پر نشریات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے شروع ہوا تھا اور 18 مئی تک جاری رہے گا۔
7
پہلگام واقعہ: بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، 1500 نہتے کشمیری گرفتار کر لئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر مقبوضہ کشمیر میں آپریشن کیا گیا، بھارتی فوج نے آپریشن کی آڑ میں 1500 نہتے کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔بھارتی فورسز نے سری نگر، کلگام، پلوامہ، شوپیاں اور بڈگام میں گھروں میں غیرقانونی چھاپے مارنے شروع کر دیئے اور نہتے کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر گرفتار کر لیا گیا، ادھم پور میں بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے ڈرانے دھمکانے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
8
عالمی و مقامی سطح پر آج سونے کی قیمتیں برقرار رہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3338 ڈالرز پر مستحکم رہی جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بغیر کسی دروبدل کے برقرار رہے۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار روپے پر برقرار جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بنا ردو بدل کے 3 لاکھ ایک ہزار 783 روپے پر مستحکم رہی۔
9
پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی چھا گئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 661 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2206 پوائٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 19 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔