1
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان رینجرز نے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک اہلکار کو پنجاب کے فیروزپور سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد غلطی سے پار کرنے پر حراست میں لے لیا ہے۔بھارتی حکام کے مطابق 182 ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ سرحد کے قریب کسانوں کے ایک گروپ کے ساتھ موجود تھا، وہ آرام کرنے کے لیے سایہ دار جگہ کی طرف بڑھا اور غیر ارادی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا۔اس وقت وہ مکمل وردی میں تھا اور اپنی سروس رائفل بھی اس کے ساتھ تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی چھڑوانے کیلئے پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کے درمیان فلیگ میٹنگ جاری ہے۔
2
تھائی لینڈ کے باکسنگ ایرینا میں پاکستانی پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہوئے بھارتی باکسر ایسوارن ساہیتا دورتھی کو پہلے ہی راؤنڈ میں صرف ایک منٹ 56 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کر دیا۔یہ عثمان وزیر کے شاندار باکسنگ کیریئر کی 16ویں فتح ہے جس میں سے 10 مقابلے انہوں نے ناک آؤٹ کے ذریعے جیتے ہیں۔عثمان نے رنگ میں داخل ہوتے ہی اپنی جارحانہ حکمت عملی سے بھارتی باکسر پر دباؤ ڈالا اور دو طاقتور مکوں کے ذریعے مقابلہ ختم کر دیا۔
3
پاکستان نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا جواب دیتے ہوئے بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کر دیاہے جس سے پی ایس ایل براڈ کاسٹرز مشکل میں آ گئے ہیں ۔پی ایس ایل براڈ کاسٹرز نے پاکستان سپرلیگ کی مینجمنٹ کو مسائل سے آ گاہ کر دیاہے ، پی ایس ایل براڈ کاسٹنگ ٹیم میں دو درجن سے زائد بھارتی شہری کام کر رہے ہیں جن میں انجینئرز، پلیئرز ٹریکنگ ایکسپرٹ اور پروڈکشن مینجرز شامل ہیں ۔ فی الحال براڈکاسٹرز عملے کے تمام ارکان کو کسی بھی قسم کی بیان بازی سے روک دیا گیاہے ۔بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا، بحری، بری اور فضائی اتاشیوں کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پانی پاکستان کا ایک اہم قومی مفاد ہے، پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو جنگ سمجھا جائے گا۔
4
پاکستان نے بھارت کے حالیہ یکطرفہ اقدامات اور پروپیگنڈے کے جواب میں سخت سفارتی فیصلے کیے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں پاکستان کے جوابی فیصلوں سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر انہیں اور ان کے سپورٹنگ اسٹاف کو فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔اس کے علاوہ بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو 30 افراد تک محدود کرنے اور سفارتی تعلقات کو نچلی سطح پر لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔پاکستان نے سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
5
نیپرا نے چار حکومتی پاور پلانٹس کی ٹیرف میں کمی کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، منظوری کی صورت میں بجلی ایک روپے 9 پیسے سستی ہوجائے گی۔چار حکومتی پاور پلانٹس کی ٹیرف میں کمی کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی گئی، نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔حکام کے مطابق نظرثانی معاہدوں سے پاور پلانٹس کی باقی مدت تک 1500 ارب کی بچت ہوگی۔


