اسلام آباد(محمداکرم عابد)پاک بھارت کشیدگی پرکتاب مردآہن کی تقریب رونمائی میں موجودہ صورتحال پراظہار تشویش کرتے ہوئے زمہ دارانہ طرزعمل کا مشورہ دیا گیا ہے۔
کتاب مردآہن نوازشریف کی تقریب رونمائی زیروپوائنٹ پر انفارمیشن اکیڈمی کے ہال میں منعقدہوئی ۔مصنف اور پی ایف یوجے(دستور)کے صدرمحمدنوازرضاکی دعوت پر تقریب میں مہمانوں کی جوق درجو ق آمد دیکھنے کو ملی۔ صدارت پاکستان مسلم لیگ(ن)کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے کی ۔ وزیرامورکشمیرامیرمقام مہمان خصوصی کی حثیت سے شریک ہوئے۔ ممتازصحافی راجہ خاور نوا ز،راناکوثر،ناصر میرنے مہمانوں کے خیرمقدم کی زمہ داری بخوبی نبھائی۔
مقررین میں سینئرصحافی حافظ طاہرخلیل،حنیف خالد،طارق سمیر،خالدعظیم،اے پی پی ایمپلائزیونین کے نومنتخب صدرطارق چوہدری دیگر شریک تھے۔ سرکردہ وکیل رہنما جاویدشورش نے واضح کیا کہ ۔ملکی سیاست میں اتارچڑھاؤبھی آتے ہیں مشکلات بھی۔اور نیلسن مینڈیلاکے حوالے بہت دیئے جاتے ہیں وہ بننے کے لئے 20سال جیل کاٹنی پڑتی ہے اگر نیلسن مینڈیلا بننے کا شوق ہے تو وہ کردارپیداکریں وہ جرات پیداکریں اگر جیل چلے جاتے ہیں تو قید کا خندہ پیشانی سے سامنا کریں۔ بدقسمتی سے پاکستان کے نظام عدل میں سیاست داخل ہوچکی ہے ۔ اور جب عدل کے ایوانوں میں سیاسی دیوی داخل ہوتی ہے تو عدل کی دیوی پچھواڑے سے نکل جاتی ہے اور سیاست ہی سیاست رہ جاتی ہے،عدلیہ کی بعض شخصیات نے ایسے فیصلے دیئے کہ اب تک سیاست ابھی سنبھل نہیں رہی ہے ۔
مرد آہن کے حوالے سے انھوں نے یہ شعر بھی سنادیا کہ ،شورش مری نوا سے خفا ہے فقیہ شہر۔لیکن جو کر رہا ہوں بجا کر رہا ہوں میں۔
وزیرامورکشمیر امیر مقام نے کہا کہ ایک بار پھر پاکستان کی ایٹمی دھماکوں کا جوازثابت ہوا،بھارت کو زمہ دارانہ طرزعمل کا مشورہ ہے ۔ ایک ایک پاکستانی کشمیریوں کی پشت پرہے ۔ کوئی سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طورپر ختم نہیں کرسکتا ہے۔ عالمی ضابطہ اور عالمی ضامن دونوں موجود ہیں ۔ 28مئی کو ایٹمی دھماکوں کی سالگرہ کو پہلے سے زیادہ جوش خروش سے منائیں گے ۔
صاحب صدر نے بھی ایٹمی دھماکوں ، دفاع موصلاتی ترقی کے حوالے سے نوازشریف کی خدمات کو اجاگرکیا ۔وفاقی وزیرطارق فضل چوہدری نے نوازرضا کی صحافتی مہارت کو اجاگرکیا اور نوازشریف کی خدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔