1
ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ میں فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کی نشست میں خصوصی شرکت کیں، تقریب میں آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل انجم ریاض، ڈپٹی کمشنر باڑہ و ڈی پی او خیبر بھی شریک ہوئے۔تقریب میں ضلع خیبر کے مختلف علاقوں سے مشران اور نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت کیں، قبائلی مشران نے امن و امان میں پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہا۔ قبائلی عوام امن کے قیام میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کور کمانڈر پشاور نے قبائلی عوام کو خراج تحسین پیش کیا
2
پہلگام حملے کے بعد کشمیری طلباء کو بھارت بھر میں دھمکیاں،پہلگام حملے کے بعد مودی راج میں کشمیری مسلمانوں کا جینا دوبھر ہوگیا، متعدد بھارتی شہروں میں کشمیری طلبہ کے خلاف پر تشدد کاروائیاں ہورہی ہے۔ کشمیری نوجوانوں پر ہریانہ، یوپی، دہرادون،اتراکھنڈ میں تشدد جاری ہے۔چندی گڑھ میں کشمیری طالبعلم فلیٹ میں بھارتی طلبہ کے ہاتھوں شدید زخمی ہوگیا، متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ رات 3 بجے ہندو طلباء نے زبردستی فلیٹ میں گھس کر حملہ کیا، ہم پربری طرح تشدد کیا، ہم کچھ نہ کر سکے۔بھارتی شہروں میں مقیم کشمیری طلبہ کو زبردستی گھروں سے نکالا جارہا ہے، مالک مکانوں کے اقدام پر طلباء میں خوف، منظم دباؤ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
3
مزید 4804 افغان باشندوں کو واپس بھیج دیا گیا، مجموعی تعداد ایک ملین تک پہنچ گئی۔پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد ان افراد کو ملک چھوڑنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق 24 اپریل کو مزید 4 ہزار 804 زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔ مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 9 لاکھ 97 ہزار 897 پہنچ چکی ہے۔حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ انخلاء کے عمل کو باعزت اور منظم انداز میں یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ کسی قسم کی بدسلوکی یا انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔غیر قانونی رہائش پذیر افراد، غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری ہے۔
4
بھارتی حکومت کا پہلگام حملے میں انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف, آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن جماعتیں مودی سرکار پر پھٹ پڑیں ۔ چبھتے سوالات کے سامنے مودی سرکار لاجواب ہوگئی۔ حزب اختلاف نے سیکیورٹی فورسز کے ردعمل میں تاخیر پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔سخت سوالات پر حکومتی وزرا کی آئیں بائیں شائیں ۔ سیکیورٹی ناکامی چھپانے کیلئے آئندہ چوکنا رہنے کی یقین دہانی کرائی ۔
5
کوئٹہ کے علاقے مارگیٹ میں فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے قریب دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دارالخلافہ مارگیٹ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے قریب زور دار دھماکا ہوگیا، واقعے میں کم از کم 4 ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز کسی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں، شہید اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
6
پہلگام حملہ: دانش کنیریا کا پاکستان کیخلاف بیان، سوشل میڈیا صارفین برہم،قومی کرکٹ ٹیم سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سوشل میڈیا پر ایک متنازع ٹوئٹ میں پہلگام حملے سے متعلق پاکستان کیخلاف زہر افشانی کی ہے۔ انہوں نے واقعے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرادیا۔دانش کنیریا نے پہلگام حملے کے بعد متنازع ٹوئٹ میں کہا کہ اگر پاکستان اس حملے میں ملوث نہیں تو وزیراعظم نے ابھی تک مذمت کیوں نہیں کی؟انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو مینشن بھی کیا۔ دانش کنیریا نے اپنی متنازع ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ آپ کی فورسز اچانک ہائی الرٹ پر کیوں ہیں؟، اس لیے کیونکہ آپ سچ جانتے ہیں۔سابق کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آپ دہشتگردوں کو پناہ دے رہے ہیں، شرم آنی چاہئے۔
7
اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقین سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کردی۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستان اور بھارت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، دونوں ممالک یقینی بنائیں کہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر مسئلہ بامعنی باہمی مشاورت سے پُرامن طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے اور ہونا چاہئے۔
8
دریائے راوی میں ڈوبنے والے تینوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ تینوں بھائی کھیل کود کے دوران دریا میں ڈوب گئے تھے۔ریسکیو ٹیم نے تینوں بچوں کو مردہ حالت میں دریا سے نکالا۔ بچوں کی شناخت 6 سال کے نصیب اللہ، 7 سال کا امیرحمزہ اور 9 سال کا قدرت اللہ کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے لاشوں کوقانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔
9
خیبرپختونخوا سول سرونٹ پروموشن پالیسی میں ترمیم کردی گئی۔محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے سول سرونٹ پروموشن پالیسی میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، سول سرونٹ پروموشن پالیسی کےسیریل نمبر4 کی شق ڈی میں ترمیم کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ترمیم وفاقی وصوبائی حکومت، خودمختارو نیم خودمختاراداروں میں ڈیپوٹیشن پر ملازمین سے متعلق ہے۔ ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے ملازمین کو ترقی کیلئے زیرغور لایا جائے گا۔