1
سینیٹ: بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کی جسے ایوان بالا نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے الزامات مسترد کرتے ہیں، بھارتی حکومت بدنیتی پر مبنی مہم چلا رہی ہے، بھارت کو دوسرے ممالک بشمول پاکستان میں دہشتگردی پر قابل احتساب ٹھہرایا جائے، پاکستان کشمیر کی حمایت جاری رکھے گا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جاسکتا، معاہدے میں لکھا ہے کہ اسے ختم کرنا ہے تو اتفاق رائے سے ہوگا، پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، قومی سلامتی کمیٹی کہہ چکی پانی بند کرنا جنگ کے مترادف ہوگا۔
2
لاہور میں ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ڈاکوؤں کی ساتھی نکلی۔پولیس کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ سے ڈکیتی کے ملزمان کوگرفتار کیاگیا توانہوں نے انکشاف کیاکہ ان کے ساتھی نے واردات میں استعمال ہونے والا پستول ایک گھر میں چھپارکھا ہے، پولیس نے اس گھر پر چھاپامارا تو وہاں ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ثنیہ رہائش پذیر تھی۔پولیس نے ثنیہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرلیا جب کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
3
اسرائیلی فوج کے غزہ پر وحشیانہ حملے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 55 فلسطینی شہید,غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور مارکیٹوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک روز میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے ْ۔ شمالی غزہ سےایک بار پھر بےگھر فلسطینیوں کو انخلا کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
4
پاکستان فضائی حدود کی بندش سے ائیر انڈیا کو روزانہ 20 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے ائیر انڈیا کو روزانہ 20کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوتا ہے، شمالی امریکا، یورپ، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ کیلئے بھارتی طیارے طویل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔طویل روٹ کی وجہ سے مسافر متاثر ہوتے ہیں، پروازوں میں تاخیر ہوتی ہے اور اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے۔
5
شامی صدر نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی ظاہر کردی، امریکی میڈیا کا دعویٰ،امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن رکنِ کانگریس کوری ملز نے بلوم برگ کو بتایا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے دمشق کا غیر سرکاری دورہ کیا جو با اثر شامی نژاد امریکیوں کے ایک گروپ کی جانب سے ترتیب دیا گیا تھا۔ کوری ملز نے شامی صدر احمد الشرع سے 90 منٹ طویل ملاقات کی اور ان سے امریکی پابندیاں اٹھانے اور اسرائیل کے ساتھ قیام امن کی شرائط پر گفتگو کی۔کوری ملز کے مطابق وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو اس دورے پر بریف کریں گے اور صدر الشراع کا ایک خط بھی ٹرمپ کو پہنچائیں گے تاہم انہوں نے خط کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔بلوم برگ کے مطابق اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔


