پڈعیدن(شکیل آرائیں) دو ماہ قبل 10 فروری 2025 کو پڈعیدن ریلوے تھانہ کی حدود گمبٹ ریلوے اسٹیشن کے بکنگ آفس میں لگنے والے ڈاکے اور 1 لاکھ 13 ہزار روپے کیش لوٹنے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔
ڈکیتی واقعہ میں مدعی اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر وحید علی بھٹی اور پوائنٹس مین منظور سومرو ہی ملزم نکلے۔ ایس ایچ اور ریلوے پولیس پڈعیدن سعید احمد راجپوت نے اپنی ٹیم ہیڈ محرر غلام قادر۔ عبدالصمد راجپر۔ خالد حسین نے دبنگ کاروائی کرتے ہوئے ڈاکہ کے اہم ملزم جھوٹا ڈرامہ رچانے والے مدعی ریلوے آفیسر ملزم اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر وحید علی بھٹی اور پوائنٹس مین منظور سومرو کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے سرکاری لوٹی گئی رقم ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے برآمد کرکے پڈعیدن تھانہ پر مقدمہ درج کرلیاہے۔
ایس ایچ او ریلوے پولیس پڈعیدن سعید خان راجپوت نے بتایاکہ ہم۔نے شک کی بنیاد پر ریلوے پوائنٹس مین منظور سومرو کو گرفتار کیا جس نے جھوٹے ڈاکہ میں زخمی ہونے اور ٹانگ میں گولی لگنے کا ڈرامہ کیا ۔
ایس ایچ او نے کہاکہ ہم نے تفتیش کے دوران ملزم۔کا میڈیکل کروایا جس معلوم ہواکہ ملزم کو کسی قسم۔کی کوئی گولی نہیں لگی اور نا ہی کوئی زخم ہے بعد از ملزم منظور سومرو نے اعتراف جرم کیا جسکی بناء پر ہم نے اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر کو گرفتار کرلیا اس طرح اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر نے خود سرکاری رقم اٹھا کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا جو فلاپ ہوگیا۔
اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر کے ساتھ ملوث پوائنٹس مین منظور سومرو نے گرفتاری کے بعد سچ اگل دیا جس سے ڈاکہ کا ڈراپ سین کھل کر سامنے آگیا۔ ایس ایچ او ریلوے سعید خان راجپوت نے بتایاکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل روانہ کردیاگیاہے