1
وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مودی کو جب بھی سیاسی دباؤ آتا ہے تو اس قسم کا ڈرامہ کرتا ہے۔پہلگام واقعہ بھارت کا خود ساختہ ہے، ہم دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان جس دہشت گردی کا شکار ہے اس میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔ انڈیا کو اس کی زبان میں ہی جواب ملے گا، ہماری افواج دنیا کی بہترین افواج ہے، اگر انڈیا نے پانی بند کیا تو ہم اسے جنگ تصور کریں گے۔شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو
2
ریڈیو پاکستان حملہ کیس: ایم پی اے سمیت5 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری،نامزد ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت اے ٹی سی پشاور کےجج ولی محمد خان نے کی،عدالت نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے ایم پی اے ارباب وسیم سمیت پانچ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور متعلقہ پولیس افسران کو عدالتی حکم کے تعمیل کا حکم دیا۔اپنے دلائل میں پراسیکوشن نے بتایا کہ ٹرائل کے دوران مقدمے نامزد ارباب وسیم اور دیگر چار ملزمان مسلسل پیش نہیں ہورہے ہیں ، ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر چار ملزمان کو کئی بار پیش ہونے کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد پیش نہ ہونے پر ملزمان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی، متعلقہ پولیس افسران ملزمان کو گرفتار کرکے ائندہ سماعت پر پیش کریں، عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت پانچ مئی تک ملتوی کردی گئی۔
3
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران اور بشریٰ کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم،وشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔وکیل خالد یوسف چودھری نے استدعا کی کہ کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی تاریخ دے دیں جس پر جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ میں نے آرڈر کر دیا ہے آفس کیس سماعت کیلئے مقرر کر دے گا۔
4
پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار مینٹل ہیلتھ کا شکار،ندا ڈار نے مینٹل ہیلتھ کے مسئلے پر کرکٹ سے بریک لے لی، اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر اعلان بھی کیا ہے۔ندا ڈار نے کہا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے میں میری ذات اور پروفیشن کے حوالے سے بہت کچھ ہوا، ان معاملات کی وجہ سے میری ذہنی صحت پر بہت اثر پڑا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے میں کرکٹ سے بریک لے رہی ہوں تاکہ اپنے اوپر فوکس کرسکوں، میری پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست ہے۔
5
انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔
6
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا فائدہ ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 844 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 449 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 469 پوائنٹس پر بند ہوا۔
7
ملیریا کا خاتمہ اور صحت مند معاشرہ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملیریا ایک خطرناک مگر قابلِ علاج مرض ہے، خاتمے کے لئے متحد ہونا ہوگا، پنجاب حکومت کی جانب سے انسداد ملیریا کے لیے جدید حکمتِ عملی اور موثر عملدرآمد جاری ہے۔عوام ملیریا کے خاتمے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیں، مچھردانیوں کا استعمال کریں، پنجاب کا ہر بچہ، ہر ماں، ہر خاندان ہماری ترجیح ہے اور ان کا تحفظ ہمارا مشن ہے۔