1
اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سے پشاور تک شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند، سڑکوں سے ٹریفک غائب،راولپنڈی کے راجہ بازار، مری روڈ، صدر اور کمرشل مارکیٹ میں دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث بیشتر بازاروں میں میڈیکل اسٹور بند ہیں۔پاکپتن اور گردونواح میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔پشاور میں بھی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شٹرڈاون ہڑتال کے باعث قصہ خوانی بازار، چوک یادگار، اشرف روڈ، چوک ناصر خان اور خیبر بازار میں دکانیں بند ہیں، اہم شاہراؤں پر چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بھی بند ہیں۔کوئٹہ میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ہڑتال کی جا رہی ہے، شہر میں تمام اہم بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
2
رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 143 ارب روپے کا نقصان کیا۔پاور ڈویژن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصان میں 41 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال9 ماہ کے دوران بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات102 ارب روپے تھے، جولائی سے مارچ 9 ماہ میں پاکستان کے گردشی قرض میں2 ارب روپے اضافہ ہوا اور مارچ 2025 تک گردشی قرض 2396 ارب روپے رہا۔
3
اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین انروا نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے جبری انخلا نے فلسطینیوں کو غزہ کے ایک تہائی سے بھی کم حصے تک محدود کردیاہے۔فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کو اتنا وقت گزرجانے کے باوجود صیہونی فوج کی جانب سے معصوم اور نہتے فلسطینیوں پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ میں جبری انخلا کا سلسلہ بھی جاری ہے، اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین انروا کے مطابق اسرائیلی فوج کے جبری انخلا نے فلسطینیوں کو غزہ کے ایک تہائی سے بھی کم حصے تک محدود کردیاہے۔ادھر اسرائیل کے غزہ میں بھی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں مزید 78 فلسطینی شہید اور 168 زخمی ہوگئے۔
4
بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند، پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے۔اٹاری بارڈر بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور پاکستان واپس آنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔بھارتی حکام نے بھارتی پاسپورٹ رکھنے والی ایک خاتون کو بھی پاکستان جانے سے روک دیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام نے بھارتی پاسپورٹ ہونے کی وجہ سے روکا ، ان کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے اور وہ گھر واپس جانا چاہتی ہیں۔
5
پہلگام واقعے پر سعودی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر مشاورات اور رابطےجاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل کو ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ فیصلے بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں ہیں۔اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا اور کسی بھی جارحیت پر پاکستان کے سخت جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر مشاورت اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ
6
عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان، یحییٰ آفریدی اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کے نام قلمبند کیے گئے ایک خط میں اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتیوں کے زخموں پر مرہم رکھنے اور ایکشن لینے کی استدعا کی ہے۔پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری و قانونی امور کے سربراہ سلمان اکرم راجہ نے جمعہ کے روز 9 صفحات پر مشتمل خط چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیمبر میں پہنچایا۔ اس موقع پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ اور دیگر قیادت بھی ان کے ہمراہ تھی۔آئین کی حالت اور پاکستان میں قانون کا نفاذ کے عنوان سے تحریر کئے گئے خط میں عمران خان کی جانب سے اپنے اوپر دو سو سے زائد فوجداری مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی اور بشری بی بی کو ملنے والی سزائے قید کواپنے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔
7
کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم غیر ملکی کھلاڑی انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر،دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ملنے کو یہ انجری 15 اپریل کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران ہوئی تھی۔ اگرچہ ایڈم ملنے ٹیم کے ساتھ رہ کر صحتیابی کی امید کررہے تھے لیکن طبی معائنے کے بعد تصدیق ہو گئی کہ وہ پی ایس ایل کے اس سیزن میں مزید نہیں کھیل سکیں گے۔کراچی کنگز کی مینجمنٹ نے ایڈم ملنے کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
8
امریکا کی سعودی عرب کو 100 ارب ڈالرز مالیت کے دفاعی معاہدے کی پیشکش،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالرز سے زیادہ مالیت کے ہتھیاروں کے پیکج کی پیشکش کی ہے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالرز سے زیادہ مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کی ڈیل کا باضابطہ اعلان مئی میں ٹرمپ کا مجوزہ دورے کے دوران کیا جائے گا۔ امریکی وائٹ ہاؤس اور سعودی عرب کے سرکاری ترجمان نے اس خبر کے متعلق فوری طور پر تبصرہ سے گریز کیا ہے۔ مجوزہ پیکج ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے سعودی عرب کے ساتھ مشروط دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ناکام کوشش کی تھی، جس کے لئے بائیدن انتظامیہ نے سعودی عرب پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر زور دیا تھا۔
9
بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں ہوئے حملے کے بعد مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی پر کانگریس سمیت بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کردیا ۔اہم سوال پوچھ لیے۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مودی حکومت سے سوالات کیے گئے کہ پہلگام حملہ کیسے ہوا؟ انٹیلی جنس کیسے ناکام ہوئی؟ سرحد پار سے اگر کوئی آیا تو کیسے آیا؟ 26 لوگوں کی موت کا ذمے دار کون ہے؟ کیا وزیر داخلہ امت شاہ استعفیٰ دیں گے اور وزیر اعظم نریندر مودی حملے کی ذمہ داری قبول کریں گے؟


