1
9 مئی مقدمات کا اڈیالہ جیل ٹرائل پھر منسوخ، فرد جرم کی تاریخ مقرر،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شیخ رشید، سرکاری پراسیکیوٹرز اور وکلائے صفائی عدالت پہنچے جہاں پیش ہونے والے ملزمان میں کیسز کی نقول تقسیم کی گئیں۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی عدالتی روبکار پر حاضری لگائی گئی جبکہ دیگر ملزمان کی حاضری معافی کی آنے والی تمام درخواستیں بھی منظور کر لی گئیں۔بعد ازاں عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں 3 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی اور باقی 10 مقدمات کے چالان بھی آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی عدالت نے 13 مقدمات کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔
2
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج سے 30 اپریل تک شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ہوا کا دباؤ بالائی فضا میں داخل ہو گا جو کل سے ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گا، جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق 30 اپریل سے بارش کا سبب بننے والی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے نتیجے میں کشمیر، اسلام آبا، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 30 اپریل سے یکم مئی کے دوران بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
3
فواد چودھری کی 9 مئی کے تمام مقدمات کا ٹرائل یکجا کرنے کی درخواست خارج،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی درخواست پر 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلہ جسٹس طارق سلیم شیخ نے تحریر کیا۔فیصلے میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے قانونی نکتہ طے کردیا کہ جن مقدمات میں مماثلت نہ ہو انہیں یکجا نہیں کیا جا سکتا۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے فیصلے میں لکھا کہ فواد چودھری پی ٹی آئی حکومت میں وفاقی وزیر تھے، 2018 سے 2022 تک بطور وفاقی وزیر خدمات سر انجام دیں، اپریل 2022 میں عدم اعتماد کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا، وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد پی ٹی آئی نے مزاحمت شروع کی جس نے ملک کو گہرے بحران میں مبتلا کر دیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ نو مئی کو بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے ملک بھر میں احتجاج کیا، احتجاج کے نتیجے میں لاہور، کراچی، ملتان فیصل آباد، سرگودھا سمیت کئی شہروں میں آرمی تنصیبات کو ٹارگٹ کیا گیا، کارکنوں نے عوامی مقامات کو بھی نشانہ بنایا اس پر تشدد احتجاج کے نتیجے میں پولیس نے متعدد مقدمات درج کیے۔عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ نو مئی کے بعد صرف لاہور میں گیارہ مختلف مقدمات درج ہوئے، درخواست گزار کے مطابق اس کو سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کرنے پر مقدمات میں نامزد کیا گیا۔فیصلے کے مطابق تمام مقدمات میں الگ الگ ملزم ہیں اور پرتشدد واقعات کا ذکر ہے، تمام مقدمات میں ایک چیز مشترک ہے کہ یہ تمام مقدمے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی بناء پر ہوئے، درخواست گزار پر ان تمام مقدمات میں سوشل میڈیا کے ذریعے اکسانے کا الزام ہے۔
4
لیبیا میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کی میتیں لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئیں۔جاں بحق افراد میں سے 3 کا تعلق منڈی بہاؤالدین، 2 کا گوجرانوالہ اور ایک کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے عبداللہ اور صائمہ نواز میاں بیوی تھے جبکہ دیگر جاں بحق افراد میں سید علی حسین، آصف علی، زاہد محمود اور محمد وسیم شامل ہیں۔اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کی ریجنل ہیڈ سیدہ صبا فاطمہ حسن، سید عادل شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر او پی ایف اور رشید احمد ڈوگر نے لاہور ایئررپوٹ کے کارگو ڈیپارٹمنٹ سے میتیں وصول کر کے ورثا کے حوالے کیں۔
5
پہلگام واقعہ کے بعد اسلام آباد میں دفتر خارجہ ایک بار پھر بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔بھارتی شرانگیزی کے بعد چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ ہنگامی مشاورت کے لیے دفتر خارجہ پہنچے، چینی سفیر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں پہلگام واقعہ کے بعد خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو نہ صرف بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا بلکہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں، بالخصوص سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پانی روکنے کی دھمکیوں سے بھی آگاہ کیا۔اسحاق ڈار نے واضح الفاظ میں کہا کہ پانی روکنا کسی بھی طور قابل قبول نہیں اور اسے اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔چینی سفیر نے اس موقع پر پاکستان کے مؤقف کو سنا اور باہمی تعاون، سفارتی مشاورت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے چین کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
6
سینیٹر فیصل واوڈا کہتے ہیں پاکستان نے پہلے ہی سمارٹ پلے کرکے بھارت کو وہاں مارا کہ سانپ بھی مر گیا لاٹھی بھی نہیں ٹوٹی۔پاکستان نے پہلا ہدف حاصل کرلیا، اگر پانی پر بات آئی تو پاکستان پہلے سٹرائیک کرے گا جو بڑی ہی پر اثر ہوگی۔انڈیا کی ٹریڈ اور ایئر سپیس بند کرکے 1.2 ارب ڈالر کا معاشی نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس گولڈن موقع ہے اے پی سی بلائیں کسی کو ویڈیو لنک پر لے لیں۔
7
دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملہ پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دو مئی کو طلب کر لیا گیا۔مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔
8
ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 8 ہوگئی۔قومی ادارہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے نئے پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے اور خیبرپختونخوا سے اس سال پولیو کا یہ تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔اس سال کی دوسری ملک گیر پولیو مہم 27 اپریل تک جاری رہے گی۔
9
پوپ فرانسس کی آخری رسومات آج اٹلی میں ادا کی جائیں گی۔عالمی رہنماؤں کی ویٹی کن سٹی آمد جاری ہے، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے روم پہنچ گئے، آخری رسومات میں شرکت کیلئے اڑھائی لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے۔


