1
ہندوستان کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر مولانا راشد محمود سومرو کا سخت ردعمل ، کہامودی سن لے پاکستان تنہا نہیں اگر پاکستان کے لیے جان دینی پڑی تو افواج پاکستان کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔ ہندوستان میں گھس کر دارالعلوم میں ناشتہ بھی کریں گے۔اگر پاکستان کے لیے لڑنا پڑا یا جان دینی پڑی، تو ہم افواجِ پاکستان کے ساتھ مل کر صرف سرحدوں کی چوکیداری نہیں کریں گے۔ بلکہ دشمن کی سرزمین میں گھس کر دارالعلوم میں چائے اور ناشتہ کریں گے۔
2
کشیدہ صورتحال میں سول ڈیفنس کو مکمل فعال کرنے کا اعلان،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انچارج سول ڈیفنس عامر خان نے وزیر داخلہ کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔محسن نقوی نے موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال بنانے کا اعلان کردیا۔ کہا انٹیلی جنس ناکامی کو چھپانے کے لئے مکار دشمن کوئی بھی حرکت کر سکتا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں سول ڈیفنس تیار رہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس میں ہنگامی حالات میں شہریوں کے تحفظ کے لیے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے سول ڈیفنس کی استعداد کار بڑھانے اور ادارے کو ہر وقت چوکنا رکھنے کی ہدایت دی۔
3
بلوچستان کے ضلع ژوب میں 2 اعشاریہ 8 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.8 اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ژوب سے جنوب مشرق میں 100 کلومیٹر تھا۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
4
ای او بی آئی پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، یکم مئی سے پنشن میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین جنید اکبر کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں وزارت اوورسیزپاکستانی کے آڈٹ پیراز اور وزارت کے مالی سال2022-23 کے 11 آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔حکام نے بتایا کہ ای او بی آئی نے 2 ارب 79 کروڑ روپے کی فیک پنشنرز کو ادائیگی کی گئی، او بی آئی کے فنڈ کی مالیت 600 ارب روپے ہے۔ریاض فتیانہ نے کہا کہ امریکا کے لیبر ڈیپارٹمنٹ میں 4 ارب ڈالر کا فراڈ سامنے آیا ہے، ابھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے مزید حقائق سامنے ائیں گے ،ای او بی آئی میں کتنےاصل پنشنرز زندہ ہیں اس کو چیک کریں،امریکا میں فراڈ ہو سکتا ہے تو ہم بہت پیچھے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے وزارت اوورسیز پنشنرز کے ڈیٹا کا مکمل چیک کر کےآگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔جنید اکبر نے سوال کیا یہ بتائیں کیامیٹرک کی سند اور شناختی کارڈ پرعمر الگ الگ ہو سکتی ہے ، سیکریٹری اوورسیز نے بتایا کہ اب شناختی کارڈ پر ہی پنشن کیس کو سیٹل کیا جائے گا، ای او بی آئی کی پنشن یکم مئی سے بڑھائی جائے گی۔
5
پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی گاڑی پر مشتعل افراد کا پتھراؤ، نثار کھوڑو کو سکھر جلسے میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے جیل روڈ پر مشتعل افراد نے گھیر لیا۔ نثار کھوڑو کے ساتھ پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور مقامی رہنما بھی گاڑی میں موجود تھے۔ مشتعل افراد نے ہاتھوں میں جیے سندھ قومی محاذ کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مشتعل افراد نے نثار کھوڑو کی گاڑی کو دیکھتے ہی پھتراؤ کیا گاڑی پر لاٹھیاں برسائیں۔ کسی بھی سیاسی رہنما پر پتھراؤ اور لاٹھیاں برسانا شرپسندی ہے۔


