1
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری گیسٹ آف آنر کے طور پر شریک ہوئے۔وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، غیر ملکی سفارتکار، اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شریک ہوئے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو تقریب میں آمد پرسلامی پیش کی جبکہ بگل بجا کر وزیراعظم کی تقریب میں آمد کا اعلان کیا گیا اور شہباز شریف کو سلامی پیش کی گئی۔
2
کراچی: 28 اپریل سے شروع ہونیوالے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مؤخر،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی 2 وجوہات کی بناء پر کی گئی جس کی ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے امتحانات 2024 کے سائنس، پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔دوسری وجہ میٹرک اور انٹر کے کچھ مراکز میں میٹرک کے جاری امتحانات بتائی گئی ہے۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انٹر کے امتحانات اب 5 مئی سے شروع ہوں گے۔
3
پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ دہشت گرد پہلگام تک پہنچ گئے، کیا بھارتی سکیورٹی فورسز چنے کھا رہی تھیں؟ بلاول بھٹونے بحیثیت وزیر خارجہ بھارت جا کر ثابت کیا کہ ہم امن چاہتے ہیں، بھارت کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، ہم جارحیت کا جواب جارحیت سے دیں گے۔ پاکستان کے خلاف بھارت میں منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، بھارتی عوام پر ترس آ رہا ہے ان کو کیا سکھایا اور کیا بتایا جا رہا ہے۔بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ظلم کے ردعمل میں ان پر پتھراؤ ہوتا ہے، مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ فوج کی سکیورٹی پر کوئی بات نہیں کر رہی۔
4
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں کسانوں کیلئے ترقی اور خوشحالی کے نئے راستے کھل رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے رکن صوبائی اسمبلی ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال نے ملاقات کی، ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے عوام دوست اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال نے ملتان وہاڑی روڈ پراجیکٹ کے جلد آغاز پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا وعدہ ہر صورت میں پورا کیا جائے گا۔ملتان وہاڑی روڈ کی تکمیل سے چار اضلاع میں بسنے والے لاکھوں عوام مستفید ہوں گے، حکومت پنجاب کے ہر پراجیکٹ کی بروقت تکمیل سے عوامی مسائل حل ہوں گے۔رکن صوبائی اسمبلی ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال
5
غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری رہی، 24گھنٹے میں مزید 85 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔جنگ میں شہدا کی مجموعی تعداد51 ہزار335 ہوگئی، 1 لاکھ 17 ہزار 96 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیل نے شمالی غزہ کے علاقے الترکمان، اججدہ اور زیتوں کو خالی کرنے کی دھمکی دیدی۔غزہ میں حماس جنگجوؤں نے بڑاحملہ کر دیا جس میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک متعدد زخمی ہوگئے، حماس مجاہدین نے اسرائیلی فوجیوں کو بیت حنون میں نشانہ بنایا۔


