1
غیر دستاویزی تارک وطن کو گرفتاری سے بچانے کا الزام، امریکی جج گرفتاری کے کچھ گھنٹے بعد رہاغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جج ہانا ڈوگن پر ایک غیر دستاویزی تارک وطن کو گرفتاری سے بچانے کا الزام لگایا گیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔تاہم اب ملواکی کاؤنٹی کی سرکٹ جج ہانا ڈوگن کو گرفتاری کےکچھ گھنٹے بعد رہا کردیا گیا ہے۔
2
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے تاہم سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کیلئے کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔ حال ہی میں کرتارپور راہداری پر پنجاب پولیس کے اہلکار کی سکھ یاتریوں کے استقبال کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اہلکار کے جذباتی انداز نے پاکستان کی مہمان نوازی کی خوبصورت عکاسی کی۔وائرل ویڈیو میں پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کو سکھ یاتریوں کا استقبال منفرد انداز میں کرتے دیکھے گیا۔اس موقع پر پولیس اہلکار نے ایک ضعیف سکھ خاتون کو گلے لگایا اور انہیں اپنی ماں کہتے ہوئے جذباتی انداز میں نظم پڑھی، اس دوران موقع پر موجود سکھ یاتری اور مقامی افراد بھی جذباتی ہوگئے جب کہ ضعیف خاتون اہلکار کے سینے سے لگ کر روتی رہیں۔
3
سندھ کے بیشترمقامات 30 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے: محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور اس دوران شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے اور اتوار کو درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔
4
انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کردیاذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینے کے لیے وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور انڈس کمیشن کے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدےکی معطلی پر اپنی رائےکابینہ کو دےگا، وزیراعظم ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے۔پاکستانی کی قانونی، آئینی پوزیشن بھارت کے مقابلے میں مضبوط ہے، سندھ طاس معاہدے سے ہٹ کر بھارت نے یکطرفہ غلط قدم اٹھایا ہے۔ذرائع انڈس واٹر کمیشن
5
9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 143 ارب روپے کا نقصان کیاپاور ڈویژن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصان میں 41 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال9 ماہ کے دوران بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات102 ارب روپے تھے، جولائی سے مارچ 9 ماہ میں پاکستان کے گردشی قرض میں2 ارب روپے اضافہ ہوا اور مارچ 2025 تک گردشی قرض 2396 ارب روپے رہا۔
6
پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات میں شامل ہونے کی پیشکش کردی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری مسلح افواج تنظیم، اتحاد اور قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کا نشان ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ایک نام رکھتی ہیں۔ پاکستان عالمی امن کے قیام کے لیے اپنی ذمےداریوں سے مکمل آگاہ ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینا ہوگا۔