1
پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف منظم سازش بے نقاب ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری سرپرستی میں مسلمانوں کی زمینوں پر قبضے اور ان کی املاک مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔پہلگام میں انسداد تجاوزات مہم کے نام پر مسلمانوں کی دکانوں اور گھروں کو منظم انداز میں مسمار کیا جا رہا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مسلمان مالکان کی زمینوں پر غیر قانونی قبضوں نے پہلگام کے مسلمانوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ان اقلیتوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنا کر ایک سو دس کنال سے زائد جنگلاتی اراضی ضبط کر لی گئی۔
2
پہلگام واقعے پر بھارت کے اندر سے مودی کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے واقعے پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سنجیدہ سوالات اٹھا دئیے۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے مشکوک واقعے نے مودی حکومت کو ایک بار پھر کٹہرے میں لا کھڑا کردیا۔عام آدمی پارٹی کے رہنما نے سوال اٹھایا کہ سخت سکیورٹی اور خاردار باڑوں کے باوجود لائن آف کنٹرول سے دو سو کلومیٹر اندر مسلح افراد کیسے داخل ہوئے۔ کارروائی کی اور پھر بغیر کسی رکاوٹ کے فرار ہو گئے؟ بھارت میں سکیورٹی کے اتنے سخت انتظامات ہونے کے باوجود ایسے واقعات کا ہونا حکومت کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو عوام کے ساتھ یہ مذاق بند کرنا ہوگا۔
3
ایران کی مرکزی بندرگاہ بندر عباس میں زور دار دھماکا ہوا ہے، نوعیت جاننے کی کوششیں جاری ہیں، فی الحال جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔مقامی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز ایران کے جنوبی شہر بندر عباس میں واقع شاہد راجائی بندرگاہ پر زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ دھماکے سے زمین ہل گئی اور قریبی قصبوں تک اس کی آواز سنی گئی۔صوبہ ہرمزگان کے کرائسز مینجمنٹ چیف نے کہا ہے کہ شاہد راجائی بندرگاہ پر چند منٹ پہلے ایک زوردار دھماکہ ہوا لیکن اس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم فی الحال جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
4
محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث تعلیمی اداروں میں جلد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو موجودہ شیڈول پر نظر ثانی بھی کی جا سکتی ہے۔سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹوکی میڈیا سے گفتگو
5
پنجاب حکومت نے صوبے کی پہلی ایئر لائن اور بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کردیا۔ عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ لاہر سے راولپنڈی تک بلڈ ٹرین چلائی جائے گی، پنجاب کی پہلی ایئر لائن کیلئے 4 طیارے لیز پر لیں گے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کی۔ پنجاب حکومت نے 2 نئے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور سے راولپنڈی تک بلٹ ٹرین چلائی جائے گی، جو 2 گھنٹے 20 منٹ میں اپجنا سفر طے کری گی۔پنجاب پہلی ایئر لائن چلانے کیلئے تیار ہے، ایئر لائن کیلئے 4 طیارے لیز پر لیے جائیں گے۔