نوشہرو فیروز( ای پی آئی ) پیپلز پارٹی شھید بھٹو کی جانب سے دریائے سندھ پر متنازعہ کئنال نکالنے کے خلاف دادو مورو پل کے مقام پر دھرنا دیا گیا.
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے کھا کہ متنازعہ کینالوں کے خاتمے کا ہمیں نوٹیفکیشن دکھاؤ ہم جھوٹے اعلانات کو نہیں مانتے .
جونیئر ذوالفقار بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پانی نہیں ہوگا تم بھی بھوکے مروگے ہمارے شاگردوں پر ہاتھ نہ لگاؤ تمہاری ٹانگیں توڑ دیں گیں اگر تمہارے پاس اتنی طاقت ہے تو پھر اعلیٰ عہدیداروں کو مارو جو ظلم کر رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہم شاگردوں بچوں سب کے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے ہمیں متحد رہنا ہوگا.
انہوں نے کہا میں فقط پیپلز پارٹی شھید بھٹو کا نہیں ہوں میں سندھ یونائیٹیڈ پارٹی سمیت تمام غیر سیاسی افراد کا بھی ہوں عمران خان ہمارہ ہے، انکا احترام کرتے ہیں عمران خان کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں پنجاب پانی روکتا ہے تب بھی احتجاج کرتے ہیں اور انڈیا نے پانی روکا تو بھی احتجاج کریں گے سندھو دریا اور سمندر کو میلاپ بند نہ کرو دریائے سندھ پر سمجھوتا نہیں کرے گیں، پیپلز پارٹی نہیں کہو زرداری لیگ کہو، زرداری لیگ کا زمانہ ختم ہوگیا.