جیکب آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے متنازعہ کینالز معاملے پر احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے پیپلز پارٹی سندھ دوست نہیں بلکہ سندھ دشمن پارٹی ہے
انھوں نے کہا کہ اگر سی سی آئی کینالز والا فیصلہ برقرار رکھا گیا توپیپلز پارٹی شہباز سرکار سے علیحدہ نہیں ہوگی، سی سی آئی میں کسی بھی عوامی نمائندے نے شرکت نہیں کی،پی ٹی آئی کے وکلاء ببرلودھرنے میں دیگر وکلاء کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج کا سلسلہ کینالز کی تعمیر کے منصوبے کے خاتمے تک جاری رہیگا،
اس موقع پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مود ی یہ نہ سمجھے کہ پاکستانی اختلافات کا شکار ہیں اور علیحدہ ہیں ، پاکستانیوں کے اختلافات سیاسی ہیں ملکی سلامتی کیلئے ہم سب ایک ہیں،