نوشہروفیروز(ای پی آئی ) نوشہروفیروز کے علاقہ محراب پور میں دلہا نے اپنی شادی کی تقریب میں متنازعہ کینالز معاملے پر احتجاج شروع کر دیا ، نعرے بازی ۔
ذرائع کے مطابق متنازعہ 6 کینالز معاملے پر شادی تقریب میںولہا اجا خان نوناری نے باراتیوں کے ہمراہ کینالز کیخلاف نعرےبازی کی ۔
اس موقع پر شادی میں شریک تمام افراد نے ہاتھوں میں کینالز مخالف پوسٹرز تھام رکھے تھے اس موقع پر دلہا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جس طرح شادی زندگی کا ایک اہم دن ہے ،اسی طرح پانی سندھ کی بقا ہے جسے بھلایا نہیں جاسکتا۔