1
پہلگام واقعہ! بھارت پاکستان پر حملے کیلئے کیس بنا رہا ہے: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ ,اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کیلئے کیس بنا رہا ہے، بھارتی حکام پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔امریکی اخبار کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100غیر ملکی مشنز کے سفارتکاروں کو وزارت خارجہ بلا کر بریفنگ دی۔اخبار کے مطابق بھارتی حکام نے کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کے چہروں کی شناخت کے ڈیٹا سمیت تکنیکی انٹیلی جنس کے بارے میں مختصر حوالے دیئے۔تجزیہ کاروں اور سفارتکاروں کے مطابق اس بریفنگ میں بھارت واقعہ سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق اب تک ٹھوس شواہد کی عدم فراہمی سے دو میں سے ایک امکان کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بھارت کو معلومات اکٹھی کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان بریفنگز سے آگاہ 4 سفارتکاروں نے بتایا کہ نئی دہلی بظاہر اپنے ہمسایہ اور روایتی دشمن کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے کیس بنا رہا ہے۔
2
پہلگام واقعہ: چین نے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں اور پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے پہلگام میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کی منصفانہ اور بروقت تحقیقات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔چینی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت کے راستے کو اپنائیں۔پہلگام میں پیش آئے حملے کے بعد پاکستان نے عالمی سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی اور اس حوالے سے مؤثر سفارت کاری کرتے ہوئے دنیا بھر کے وزرائے خارجہ سے نائب وزیر اعظم نے رابطہ کر کے صورت حال سے آگاہ کیا۔
3
سندھ حکومت کی اپیل پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہی طلب ,ذرائع کے مطابق اجلاس دو مئی کو ہونا تھا تاہم سندھ حکومت کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس آج شام کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں نئی نہریں نکالنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔سی سی آئی میں آج کینالز کے معاملے کا فیصلہ ہوجائے گا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔بلاول بھٹو اور وزیراعظم کی بات چین کے تحت فیصلہ ہوگا اور کینالز کی تعمیر کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔
4
چین کا انسداد دہشتگردی کے مؤقف پر پاکستان کی حمایت کا اعلان ,چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اسحاق ڈار نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر چینی ہم منصب کو بریفنگ دی۔چین کی جانب سے پاکستان کی طرف سے پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کے مطالبے کا خیرمقدم کیا گیا۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے اور خطے میں کشیدگی کا خواہاں نہیں، پاکستان معاملے کوسنجیدگی اور ذمہ داری سےسنبھالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا تھا کہ چین خطے کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چین نے ہمیشہ پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے مؤقف کی حمایت کی۔
5
وزیر خزانہ کی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت ,ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس 2025 سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ’’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘‘ کے عنوان سے پاکستانی معیشت میں بہتری کو اجاگر کیا۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کی راہ کا خاکہ پیش کیا، وزیر خزانہ نے ماحولیاتی تبدیلی اور مالیاتی شعبے میں جراتمندانہ اصلاحات کا عزم ظاہر کیا۔
6
مودی حکومت کی مبینہ ایماء پر نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر ہندوستانیوں کا احتجاج بری طرح ناکام ہو گیا۔ذرائع کے مطابق یہ نام نہاد احتجاج سرحدی دہشت گردی کے خلاف ایک پہلے سے طے شدہ منصوبہ تھا۔بھارت کے اس متوقع احتجاج کے ردعمل میں پاکستانی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد بھی ٹائمز سکوائر پہنچ گئی جس نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر بھارتی احتجاج کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔اپنی اس ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار مودی حکومت نے مبینہ طور پر سینکڑوں پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بند کر دیا۔
7
پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار، سرٹیفکیٹ جاری ,حکام کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار دیتے ہوئے پی پی پی کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
8
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی ادارے اور کام کرنے والے ورکرز حفاظتی اصولوں کی پابندی یقینی بنائیں۔ہر ورکر کو محفوظ اور صحت مند ماحول کی فراہمی بنیادی حق ہے، ہر ادارے کی ترقی اور اہداف کے حصول کیلئے افرادی قوت کا صحت مند اور محفوظ ہونا ضروری ہے، محفوظ ورک پلیس معیشت کی ترقی اور خوشحال معاشرے کی بنیاد بھی ہے۔پنجاب میں ورکرز کی فلاح و بہبود، ان کی حفاظت اور صحت کیلئے کئی ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں، ورکرز کی عزت، صحت، تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔کام کرنے والوں کے لئے ایک ایسا کلچر فروغ دیا جائے، جہاں ہر فرد کی جان اور صحت مقدم ہو، سب کو کام کی جگہوں کو محفوظ، صحت مند اور خوشحال بنانے کے مشن میں یکجا ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
9
انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، وکیل انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔
10
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا نام سفری پابندی کی فہرست میں شامل کرنے پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں علیمہ خان کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف سیکشن 87 یا 88 کی کارروائی زیرِ سماعت تو نہیں؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف سیکشن 87 یا 88 کی کوئی کارروائی زیر سماعت نہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ علیمہ خان کا نام سفری پابندی کی فہرست میں کیوں شامل کیا گیا؟بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔
11
دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ,ذرائع کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے اعلان کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرنے لگا جبکہ بھارت کی یہ کوشش صرف اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت نے پہلے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ کر سیلابی صورتحال کا تاثر دینا چاہا، بھارت کی اس کوشش کے نتیجے میں مظفر آباد کے علاقے ڈومیل سے 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا۔سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے بعد مغربی دریاؤں کی نگرانی وزارت آبی وسائل اور واپڈا کر رہے ہیں، بھارت کے پاس دریا کا بہاؤ روکنے یا اس میں تبدیلی کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، بھارت کی جانب سے پاکستان کی پانی کی ضروریات کو خطرہ لاحق نہیں ہے۔
12
آئینی بنچ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل سے کہا کہ یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں سول نظام ناکام ہو چکا سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے فیصلوں کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے کی۔دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 3 نکات پر دلائل دینے ہیں، 9 مئی کے واقعات پر وزرات دفاع کے وکیل خواجہ حارث بھی دلائل دے چکے ہیں، میں بھی اس معاملے پر کچھ تفصیل عدالت کے سامنے رکھوں گا، میرے دلائل کا دوسرا حصہ مرکزی کیس کی سماعت کے دوران کروائی جانے والی یقین دہانیوں پر ہو گا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ دلائل کا تیسرا نکتہ اپیل کے حق سے متعلق ہوگا، ملٹری ٹرائل کا سامنا کرنے والوں کو اپیل کا حق دینے کا معاملہ پالیسی میٹر ہے، اس پر ہدایات لے کر ہی گزارشات عدالت کے سامنے رکھ سکتا ہوں، پہلے سندھ کنال کا معاملہ زیرِ بحث رہا، اب بھارت نے جو کچھ کیا اس پر سب کی توجہ ہے، آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کر دی۔جسٹس محمد علی مظہر نے اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ دلائل میں کتنا وقت درکار ہو گا؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ 45 منٹ میں دلائل مکمل کر لوں گا۔بعدازاں سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے فیصلوں کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔
13
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ مظالم پر مسلم ملک خاموش ہیں، سب امریکا کے آگے لائن بنا کر کھڑے ہیں۔ امریکا نیتن یاہو کو قوت فراہم کررہا ہے، اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکا کو دہشت گرد سمجھتے ہیں۔ملین مارچ سے خطاب
14
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلگام پر اگر بھارت کو افسوس ہے تو ہمیں بھی ہے، مودی اسرائیل کا حامی ہے اور اس کیساتھ کھڑا ہے۔پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی بھی ایک تاریخ ہے، نہتےلاہوریوں نے ان کو ڈنڈے مار مار کر بھگایا یہ بھی تاریخ ہے، اس بار مودی کو ماضی کے تمام واقعات بھلا دیں گے۔فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو مجرم قرار دیکر گرفتاری کا حکم دیا ہے۔لاہور میں ملین مارچ سے خطاب
15
موسم کی شدت میں اضافہ: پی ایس ایل 10 کے دو میچز کا شیڈول تبدیل ,پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یکم مئی کو ملتان کا میچ لاہور منتقل کر دیا گیا ہے، یکم مئی کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز لاہور میں مد مقابل ہوں گی، میچ کا آغاز سہ پہر تین بجے ہو گا۔اس سے قبل یہ میچ ڈے میں ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا، قذافی سٹیڈیم میں یکم مئی کو اب ڈبل ہیڈر ہو گا، یکم مئی کو رات میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان بھی میچ ہو گا۔11 مئی کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ملتان میں ہو گا، یہ میچ 10 مئی کو ڈے میں ملتان میں شیڈول تھا، شیڈول میں تبدیلی کئی بار مشاورت کے بعد کی گئی، تبدیلی کا فیصلہ آپریشنل آسانی اور حالیہ ہیٹ ویو کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
16
گولیاں چلانا بند کرو اور معاہدہ کرو: ٹرمپ کا پیوٹن کو مشورہ ,سماجی پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا تھا کہ میں روس کی جانب سے کیے جانے والے حملوں پر خوش نہیں ہوں، یہ غیر ضروری اور ان کی ٹائمنگز بہت غلط ہیں۔انہوں نے روسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ولادیمیر، روکو! 5 ہزار فوجی ہر ہفتے مر رہے ہیں، آؤ امن ڈیل کو فائنل کریں۔
17
راولپنڈی میں موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔موٹر سائیکل سوار مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والوں میں ولید اور ذیشان شامل ہیں، دونوں مقتول تھانہ آرے بازار کے قتل کے مقدمے میں ملوث تھے۔دونوں مقتولین کو ماتحت عدالت سے سزا ہوئی تاہم اعلیٰ عدالت کے احکامات پر کچھ عرصہ قبل رہا ہوئے تھے، پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ مقتولین کو بدلہ لینے کے لئے انکے مخالف فریق نے قتل کیا ہے، تاہم صورتحال تفتیش پر واضح ہوگی۔
18
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، آئی ٹی شعبے کی ترقی کی رفتار مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔ آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں اضافہ معیشت کیلئے خوش آئند ہے۔اسلام آباد میں ڈی ایف ڈی آئی فورم میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو
19
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی، 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 658 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔


