1
بھارت، پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا جواز تیار کر رہا ہے، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف,بھارت کے جنگی جنون پر نیو یارک ٹائمز کی اہم رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اندرونی خلفشار سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے فوراً بعد بھارت نے پاکستان پر الزام دھرا۔رپورٹ کے مطابق مودی کا پاکستان کے خلاف اقدامات میں مدد اور تعاون مانگنے کے لیے درجنوں ملکی سربراہان سے رابطہ ہوا، مودی نے پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام اور شدید ردعمل کی بھی دھمکی دی۔امریکی اخبار کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ میں سفارت کاروں کو بریفنگ میں، بھارتی حکام نے ہندوستان کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد گروپوں کی حمایت کرنے پر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرایا۔بھارتی تجزیہ کاروں اور سفارتکاروں کے مطابق ’’بھارت کو پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔
2
ٹک ٹاکر مان ڈوگر کی عبوری ضمانت میں کل 29 اپریل تک توسیع کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں عبد الرحمن عرف مان ڈوگر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شہباز علی رضوی نے مان ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی، جس میں انہوں نے اپنی عبوری ضمانت کی توثیق کی استدعا کی۔ مان ڈوگر اور ان کے ساتھی ٹک ٹاکر حیدر علی ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی ہے، اور ان کے مؤکل کو بلاوجہ ہراساں کیا جا رہا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ مان ڈوگر کی عبوری ضمانت کو کنفرم کر دیا جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد مان ڈوگر کی عبوری ضمانت میں ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
3
حج آپریشن کا آغاز آج رات اسلام آباد سے ہوگاایئر پورٹ منیجر آفتاب گیلانی کے مطابق پہلی حج پرواز آج رات اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوگی اور اس موقع پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب بھی منعقد ہوگی۔آفتاب گیلانی نے بتایا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 7 خصوصی امیگریشن کاونٹرز تیار کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر عازمین حج کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 100 پروازوں کے ذریعے 28400 عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔
4
وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگامشترکہ مفادات کونسل سیکریٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا سمیت 25 شرکاء کو خصوصی دعوت پر بلایا گیا ہے۔اس سے قبل، اجلاس دو مئی کو طلب کیا گیا تھا تاہم سندھ حکومت کی درخواست پر سی سی آئی اجلاس آج ہو رہا ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعظم محمد شہباز شریف کریں گے۔
5
عمر ایوب نے شہباز شریف کو بزدل وزیراعظم قرار دے دیا. بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا جائے کہ تم حملہ کرو گے تو ہم زمینی اور فضائی حملہ کریں گے، لیکن کٹھ پتلی حکومت کی تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔مودی سرکار حملہ کرنے کا کہتا اور یہ جواب دینے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کی بات کرتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے۔راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
6
محبت کی شادی کیلئے بچوں سمیت بھارت جانے والی سیما حیدر کو ملک چھوڑنے کا حکم,سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ بھارت میں پائے جانے والے جارحانہ رویے کے باوجود پرامید ہیں کہ ان کی مؤکلہ کو بھارت میں رہنے کی اجازت مل جائے گی اور انہوں نے مؤقف اپنایا کہ سیما حیدراب پاکستان کی شہری نہیں ہیں۔اے پی سنگھ نے بتایا کہ سیما پاکستان کی شہری نہیں ہیں، انہوں نے سچن مینا سے شادی کی ہے اور گریٹر نوئیڈا میں رہائش پذیر ہیں اور حال ہی میں ان کے ہاں بیٹی بھی پیدا ہوئی ہے، جس کا نام بھارتی مینا رکھا گیا ہے۔ خاتون کی شہریت اب ان کے بھارتی شوہر سے منسلک ہے اور اسی لیے مرکزی حکومت کے احکامات ان پر لاگو نہیں ہونے چاہئیں۔
7
شہر قائد میں شاہراہ نورجہاں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ نورجہاں پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب شادمان سیکٹر 14/B سخی حسن قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناکت 28 سالہ شاہ جہاں ولد محمد ویانی کے نام سے کی گئی۔جبکہ دیگر 2 گرفتار ملزمان نے اپنے نام محمد کامران ولد محمد ذوالفقار اور عبدالصبور ولد طاہر شاہ خان بتائے ، گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
8
واہگہ بارڈر، 3 روز میں 536 پاکستانی آئے، 849 افراد بھارت گئے.بارڈر کے دونوں جانب کئی خاندان اپنے گھروں میں واپسی کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ دوسری طرف جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں میں کسانوں کو اپنی فصلیں دو روز میں کاٹنے کی ہدایت کردی۔بارڈر سکیورٹی فورس نے امرتسر،ترن تارن، فیروز پور اور فاضلکا اضلاع کے دیہات میں اعلانات کر ائے کہ کسان زیرو لائن کے قریب اپنے کھیت 48 گھنٹوں میں خالی کردیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق ان اعلانات سے واضح ہوتا ہے کہ مودی کا جنگی جنون بڑھ رہا ہے،اتوار کے روز 236 پاکستانی انڈیا سے واپس اپنے ملک پہنچے جبکہ پاکستان سے 115 انڈین شہری واپس اپنے ملک چلے گئے۔
9
سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے وابستہ ماہ رنگ بلوچ کی حمایت پر خاتون وکیل جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کے خلاف سائبر کرائم اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ میں پیکا ایکٹ کی سکیشن 9، 10 اور 26-A کے تحت مقدمہ سرکار کی جانب سے سائبر کرائم کے آفیسر انیس الرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس مین تحریر ہے کہ ماہ رنگ بلوچ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے فورتھ شیڈول پر ہے ۔


