1
بھارت پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام,نیویارک ٹائمز نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کر دیا۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت پہلگام میں پاکستان کے ملوث ہونے کا ثبوت فراہم نہ کرسکا، نئی دلی میں سو ممالک کے سفارتکاروں کو بھارتی حکام کی بریفنگ دی گئی مگر نہ حملہ آوروں کی شناخت کا پتہ چلا۔ نہ ہی پاکستان سے تعلق جوڑ سکے۔رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان کے خلاف کارروائی کا جواز ڈھونڈ رہا ہے، بریفنگ کے دوران بھارتی حکام پرانے واقعات کا حوالہ دیتے رہے، پاکستان کے خلاف ایک بھی ثبوت فراہم نہ کرسکے تاہم عالمی افراتفری کے ماحول سے فائدہ اٹھا کر بھارتی جارحیت کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔امریکی اخبار نے بھارت کی جنگی صلاحیتوں کا پردہ فاش بھی کردیا، لکھا کہ بدحال بھارتی فوج نریندر مودی کی جارحیت پسندی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
2
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان,غیرملکی میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمتیں ہفتہ وار تنزلی کی جانب گامزن ہیں کیونکہ اوپیک پلس کی پیداوار میں ممکنہ اضافہ اور روس یوکرین جنگ میں ممکنہ جنگ بندی سے تیل کی فراہمی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔اس وقت مارکیٹ میں برینٹ کروڈ فیوچر 66.60 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 62.85 ڈالر فی بیرل پر موجود ہے تاہم ہفتے کے دوران اس میں 2.9 فیصد کمی متوقع ہے۔
3
بھارت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی.مودی سرکار نے ان چینلز پر اشتعال انگیز مواد اور جھوٹا بیانیہ پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق پابندی کی زدمیں آنے والے پلیٹ فارمزمیں سماء ٹی وی،ڈان نیوز،اے آر وائی نیوز،جیو نیوز،بول نیوز اور دیگر شامل ہیں،پابندی سے بھارت بھرمیں تقریباً 63 ملین صارفین متاثر ہوئے ہیں۔نشانہ بننےوالوں میں معروف سابق کرکٹر شعیب اختر بھی شامل ہیں،جن کے ذاتی چینل کے 3.5 ملین سبسکرائبرز ہیں۔مودی سرکار کا مقصد بھارتی عوام کو سچ سے دور رکھ کر ہندوتوا ایجنڈے کو فروغ دینا ہے۔
4
اداکاری علیزے شاہ کا سوشل میڈیا چھوڑ نے کا عندیہ,علیزے شاہ کو حالیہ دنوں میں ان کے لباس اور رقص پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دباؤ اور نفسیاتی دباؤ کے باعث انہوں نے ایک بڑا فیصلہ کر لیا ہے انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا عندیہ دیدیا ہے۔علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اشارہ دیا جبکہ ساتھ ہی سوشل میڈیا کو ”جہنم“ قرار دیا۔
5
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی لندن منتقلی کی تصدیق , اب اس حوالے سے تصدیق ہوگئی ہے کہ یہ جوڑی لندن منتقل ہورہی ہے۔نامور اداکارہ مادھوری ڈکشت کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا نے اپنی زندگی کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے، وہ بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہوجائیں گے۔ڈاکٹر نینے نے یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں انوشکا سے ہونے والی ایک ذاتی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے اس فیصلے کی ممکنہ وجوہات بیان کی ہیں۔انوشکا شرما نے انہیں بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر اس لیے لندن منتقل ہونے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ بھارت میں وہ اپنی کامیابی کا سکون سے لطف نہیں اٹھا سکتے۔
6
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چھبیس نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات میں بشری بی بی کی ضمانت میں گیارہ جون تک توسیح کر دی۔چھبیس نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کےجج ابو الحسنات ذولقرنین نے کی، بشرا بی بی کے وکیل انصرکیانی اور شمسہ کیانی ایڈوکیٹ نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت گیارہ جون تک ملتوی کردی،
7
ڈسکہ میں شادی والے دن دولہے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاافسوس ناک واقعہ تھانہ ستراہ کے علاقے منڈ میں پیش آیا، جہاں عدنان نامی نوجوان کو ولیمے کی رسم کے بعد سسرال میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔ زخمی دولہے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق، نامعلوم وجوہات پر مبینہ طور پر دلہن کے قریبی عزیز نے فائرنگ کی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
8
کینیڈا میں پارلیمانی الیکشن کیلئے ووٹنگ آج ہوگی. کینیڈا کے وزیراعظم لبرل پارٹی کے امیدوار مارک کارنی اور کنزرویٹو پارٹی کے پیئر پولی ایو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔کینیڈا کے وزیر اعظم اور سابق مرکزی بینکر مارک کارنی کے مدمقابل کیریئر سیاستدان پیئر پولی ایو ہیں جن کے بارے میں عام تاثر ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح ہیں۔پیئر پولی ایو نے انتخابی مہم کا اختتام ٹورنٹو میں کیا، انتخابی مہم کے آخری لمحات میں ڈونلڈ ٹرمپ کا سایہ ہر چیز پر چھایا ہوا ہے۔
9
وفاقی حکومت کا پاک بھارت کشیدگی ایوان بالا میں زیربحث لانے کا فیصلہ,سینیٹ میں آج وقفہ سوالات اورقانون سازی سمیت معمول کی کارروائی نہیں ہوگی،اجلاس آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں آج پہلگام واقعے کے بعد پیدا صورتحال کے ایک نکاتی ایجنڈےپربحث ہوگی،پارلیمنٹ میں موجود حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو بحث کا موقع فراہم کیا جائے گا۔