1
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہا ہےکہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 60 سالوں میں کم ترین سطح پر ہے اور زرمبادلہ ذخائر دگنے ہوگئے۔قرضوں میں کمی کے لیے مالیاتی ذرائع میں اضافہ اور ٹیکس اصلاحات کی جائیں گی جب کہ نجکاری سے ہر سال جی ڈی پی کا 2 فیصد بچنے کی توقع ہے۔ہارورڈ یونیورسٹی میں خطاب ,کہنا تھا کہ مارچ 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زیادہ رہا، بیرونی سرمایہ کاری میں 44 فیصداور آئی ٹی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
2
ایم کیو ایم پاکستان کا سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ، امیدوار کو ٹکٹ بھی جاری کردیاکنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول نے سینیٹ انتخاب کے لیے نگہت مرزا کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی امیدوار نگہت مرزا آج ہی اپنا پارٹی ٹکٹ آر او کو جمع کرائیں گی۔پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان سے سینیٹ انتخاب سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی۔سینیٹ انتخاب سے دستبردار ہونے کا آج آخری روز ہے اور سینیٹ انتخاب 6 مئی کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں ہو گا۔
3
بھارت میں 35 سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو ملک چھوڑنے کا حکم ,این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ ساردا بائی کا ویزا منسوخ کردیا گیا ہے اور انہیں بلا تاخیر پاکستان واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ملک بدری کے حکم کی تعمیل کرنے میں ناکام رہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ساردا بائی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے کوراپٹ میں تھی پھر بولانگیر آگئی، میرا پاکستان میں کوئی نہیں ہے، میرا پاسپورٹ بھی بہت پرانا ہے، میں حکومت اور آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں کہ مجھے یہاں رہنے کی اجازت دیں۔
4
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن دوسری طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔پاکستان کی سلامتی کیلیےپی ٹی آئی مذاکرات کےلیےتیارہے،مذاکرات کیلیے دوسری طرف سے پیش رفت نہیں ہورہی۔۔ تحریک انصاف پہلگام واقعے کی مذمت کرتی ہے۔پاکستان کی سلامتی کے لیے پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن مذاکرات کے لیے دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی۔مانچسٹر میں ایک تقریب کے دوران گفتگو
5
فضائی حدود کی بندش، بھارتی ائیرلائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 21کروڑ روپے کا جھٹکا, اگر یہ پابندی برقرار رہی تو ائیر لائنز کو مزید بھاری نقصانات برداشت کرنے پڑیں گے۔ دوسری طرف طویل دورانیے کی پروازوں سے بچنے کے لیے مسافر کم دورانیے کی غیر ملکی پروازوں پر سفر کو ترجیح دینے لگے ہیں جو پاکستانی حدود سے گزر کر بھارت جا سکتی ہیں۔ ان پروازوں کے سفری اخراجات بھی کم ہیں۔ ماہرین کے مطابق بوئنگ777 طیارہ ایک گھنٹے میں 6668کلوگرام اور ائیر بس اے 319، 320 یا 321طیارہ اوسط 2400کلوگرام ایندھن استعمال کرتا ہے، ایک کلوگرام جیٹ ایندھن کی اوسط قیمت اشاریہ 82 ڈالر ہے اور بھارت میں 6668کلوگرام جیٹ ایندھن کی موجودہ قیمت 5467 ڈالر بنتی ہے۔
6
سعودی عرب اور قطر کا شام کے ذمے ورلڈ بینك کا قرض ادا کرنے کا اعلان,دونوں مملک کے نمائندوں نے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کو دیئے گئے ایک مشترکہ بیان میں عالمی بینک کو شام کے تقریباً 15 ملین ڈالر کے بقایا جات ادا کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔دونوں مملک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام عالمی بینک کے لیے شام میں برسوں کے تعطل کے بعد امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔
7
مشہور زمانہ ٹائی ٹینک جہاز کے مسافر کا لکھا گیا خط 11 کروڑ روپے سے زائد کی رقم میں فروخت ہوگیا۔برطانیہ میں ہوئے آکشن میں ٹائی ٹینک کے مسافر کرنل آرچی بالڈ گریسی کا خط متوقع رقم 60 ہزار پاؤنڈ سے 5 گنا زیادہ 3 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہوا۔ جہاز کے زندہ بچ جانے والے مسافر کرنل گریسی جہاز کے فرسٹ کلاس مسافر تھے اور انہوں نے ٹائی ٹینک ڈوبنے سے 5 روز پہلے 10 اپریل 1912 کو یہ خط اپنے عزیز کو لکھا جو 12 اپریل 1912 کو لندن پہنچا۔اس خط میں انہوں نے ٹائی ٹینک کے بارے میں لکھا کہ یہ ایک اچھا جہاز ہے لیکن میں اپنا سفر مکمل ہونے کے بعد ہی اس کے حوالے سے کوئی رائے دے سکوں گا۔