وانا(ای پی آئی )جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے جانب سے ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے دو معصوم بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
جاں بحق بچوں کی لاشیں اور زخمی بچے کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ، جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔تاحال دھماکے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی تاہم سکیورٹی ادارے واقعے سے متعلق مختلف پہلوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔