1
پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی: بھارتی رافیل طیارے خوف سے ہی فرار،سکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب ایک حساس اور کشیدہ لمحہ اس وقت پیدا ہوا جب بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل جنگی طیاروں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی فضائی حدود میں پٹرولنگ کی تاہم وہ اپنی جغرافیائی حدود کے اندر ہی رہے، یہ پیشرفت بھارتی فضائیہ کی جانب سے اشتعال انگیز اور جارحانہ عزائم کی عکاسی کرتی ہے۔ جیسے ہی بھارتی رافیل طیارے فضا میں متحرک ہوئے پاکستان ایئر فورس نے فوراً ان کی نشاندہی کر لی اور بروقت ردعمل دیتے ہوئے اپنی فضائی نگرانی کو فعال کر دیا۔پاکستانی طیاروں کی تیز اور مؤثر کارروائی نے بھارتی طیاروں کو ہکا بکا کر دیا اور وہ بوکھلاہٹ میں اپنی فضائی حدود کے اندر واپس پلٹنے پر مجبور ہو گئے۔سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے نہ صرف دشمن کی ہر حرکت پر کڑی نظر رکھی بلکہ فوری حکمت عملی کے تحت اپنی فضائی برتری کا مظاہرہ بھی کیا۔دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایسی حرکات غیر ذمہ دارانہ ہیں اور خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔
2
پاک بھارت کشیدگی بارے اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ،مستنداطلاعات ہیں بھارت پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کاارادہ رکھتا ہے، بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی پر یقینی اور فیصلہ کن کارروائی ہوگی۔ پاکستان دنیا میں کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے، پاکستان بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار سختی سے مسترد کرتاہے، بھارت کے اقدامات خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دیں گے۔ پاکستان نے بھارت کو شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے، جنگ سے ہونے والے نقصانات کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہو گی، بھارت کی کسی قسم کی کارروائی کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی میڈیا سے گفتگو
3
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئی ٹی کمپنیوں کی جانب سے 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون کا یقین دلا دیا۔وزیرِاعظم سے پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کرنے والی معروف آئی ٹی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران نے وزیرِاعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی ڈیجیٹل معیشت میں بڑی تبدیلی کا آغاز کر رہا ہے، پاکستان میں کمپنیوں کی جانب سے 700 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان کی صلاحیتوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی پذیرائی کرتے ہیں۔وزیراعظم نے ٹیکنالوجی، فنانس اور جدت کا علاقائی مرکز بننے کے پاکستان کے وژن کو اجاگر کیا، مندوبین کو جاری ریگولیٹری اصلاحات، مالیاتی ترغیبات اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سرمایہ کاری کے بارے میں بتایا، نوجوانوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے جاری حکومتی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوں نے سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور طویل مدتی، باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، بین الاقوامی شہرت یافتہ آئی ٹی ایگزیکٹوز کو پاکستانی نوجوانوں کو مستقبل کی ٹیکنالوجی پر مبنی ملازمتوں کیلئے تیار کرنے کیلئے اے آئی اور ڈیٹا سائنس کی تعلیم کے اقدامات پر تعاون کی حکومتی خواہش سے آگاہ کیا۔
4
امریکا نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاک بھارت مسئلے پر دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی رابطہ کریں گے، امریکا کی مقبوضہ کشمیرمیں پیش آنے والے واقعہ پر نظرہے، دنیا پاکستان اور بھارت کی صورتحال کو دیکھ رہی ہے۔پاکستان اور بھارت صورتحال مزید خراب نہ کریں، پاکستان اور بھارتی حکام سے جلد رابطہ کریں گے، پاکستان بھارت سے کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کا کہیں گے۔امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو
5
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی منڈی تک رسائی کیلئے ڈیجیٹائزیشن بہت ضروری ہے۔ تمام مندوبین کو کانفرنس میں شرکت پر دل کی گہرائی سے خوش آمدید کہتے ہیں، ڈی ایف ڈی آئی فورم پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے۔ آج دنیا میں ڈیجیٹل معیشت فروغ پا رہی ہے، ترقی کیلئے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر جدید دور کی ضرورت ہے، عالمی منڈی تک رسائی کیلئے ڈیجیٹائزیشن بہت ضروری ہے۔ مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی پاکستان کی معیشت کو نئی شکل دے رہی ہے، پاکستان میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ماہرین موجود ہیں، ہمارے پاس نوجوان ڈیجیٹل فورس موجود ہے، ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ ڈیجیٹائزیشن کے فروغ کے حوالے سے نمایاں قانون سازی ہے۔پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، پاکستان میں پائیدار اور منافع بخش ترقی کیلئے ماحول سازگار ہے، پاکستان ڈیجیٹل پالیسی ایجنڈا میں ابھرتی معیشتوں کیلئے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب
6
اکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 192 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔
7
سپریم کورٹ نے لاء کلرکس کی آسامیوں کا اعلان کر دیا۔ترجمان سپریم کورٹ آف پاکستان کے مطابق اعلیٰ عدلیہ نے لاء کلرکس کی آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں، ان آسامیوں پر تقرری ایک سال کی مدت کیلئے کی جائے گی۔ کلرک شپ پروگرام کا آغاز جون 2025 سے ہوگا اور اس کے لئے درکار تمام شرائط، اہلیت کے معیار اور درخواست فارم سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 مئی 2025 رات 11:59 بجے مقرر کی گئی ہے۔
8
اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔بدھ کو سماعت کے دوران پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے مؤکل کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے لہٰذا عدالت سے ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کرلی۔سماعت کے دوران محمد خان بھٹی سمیت دیگر شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی، عدالت نے شریک ملزمان کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔
9
محسن نقوی کی جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت،وفاقی وزیر داخلہ نے رات گئے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا، انہوں نے شاہین چوک مارگلہ روڈ اور فیض آباد انٹرچینج کا بھی معائنہ کیا، محسن نقوی نے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پر تعمیراتی کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریکارڈ مدت میں منصوبے کی تکمیل کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں۔انہوں نے جناح سکوائر سے فیض آباد چوک تک شاہراہ کو ماڈل روڈ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جناح سکوائر سے فیض آباد چوک تک شاہراہ پر خوبصورت لائٹس لگائی جائیں اور لینڈ سکیپنگ کی جائے۔وزیر داخلہ نے مارگلہ روڈ پر شاہین چوک کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ ٹریفک کے رش کے خاتمے کیلئے مارگلہ روڈ کو مرحلہ وار سگنل فری بنایا جائیگا۔محسن نقوی نے فیض آباد انٹرچینج کی ری ماڈلنگ پر کام جلد شروع کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ فیض آباد انٹرچینج اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان اہم ترین کنکشن ہے، فیض آباد انٹرچینج کو کشادہ کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری لائی جا سکے، ہمارا مقصد اسلام آباد کو عوامی سہولتوں کے حوالے سے عالمی معیار کا شہر بنانا ہے۔۔
10
اسلامی جمعیت طلباء کا اسلام آباد میں آج ہونیوالا ’’طلبہ غزہ مارچ‘‘ مؤخر،ترجمان اسلامی جمعیت طلباء کے مطابق مارچ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر مؤخر کیا، طلبہ غزہ مارچ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
11
لاہور سے پہلی حج پرواز 329 عازمین کو لیکر مدینہ روانہ،عازمین حج کو پی آئی اے کے چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر سید ثقلین گردیزی، ڈسٹرکٹ منیجر ظہیر الدین اور سٹیشن منیجر اشفاق اعوان نے رخصت کیا اور عازمین کو پھول پیش کئے، لاہور سے 11 ہزار 350 عازمین کو 48 خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔پہلے مرحلے میں عازمین کرام کی خصوصی پروازیں پاکستان سے مدینہ کے لئے روانہ ہوں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں جدہ جائیں گی، پی آئی اے سے تقریبا 35200 سرکاری عازمین حج کو 117 سے زائد خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا چائے گا۔ پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا جبکہ بعد از حج آپریشن کا آغاز 10 جون سے ہو گا اور 10 جولائی کو اختتام پذیر ہو گا۔
12
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ قابل آرمی چیف قسمت سے ملتا ہے، قابل آرمی چیف کے ہوتے ہوئے ہمیں کوئی ڈر نہیں۔وطن کے دفاع کے لیے ہم سب متحد ہیں، قابل آرمی چیف نے ٹریڈ، ایئرسپیس بند کر کے بھارت کو معاشی طور پر نقصان پہنچایا۔بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ملک کو آج اتحاد کی ضرورت ہے، میں نے تجویز دی تھی تمام لیڈران کو اکٹھا کیا جائے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو، ان کا کہنا تھا کہ لیڈرشپ کا کام ہے ملک میں یکجہتی پیدا کرے، فیصل واوڈا نے تجویز دی کہ قوم سے خطاب وزیراعظم کے بجائے آرمی چیف کر دیں زیادہ مزہ آئے گا۔
13
پی ایس ایل 10: آج قلندرز اور یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں رات 8 بجے قذافی سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی کمان قومی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاتھوں میں ہے جبکہ لاہور قلندرز کو فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی لیڈ کر رہے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے اور لاہور قلندرز تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔کل یکم مئی کو دو میچز ہوں گے، پہلا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان دن ساڑھے 3 بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں رات 8 بجے قذافی سٹیڈیم میں ہی مد مقابل ہوں گی۔
14
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستانی ہیلتھ سیکٹر میں چینی سرمایہ کاروں کیلئے وسیع امکانات موجود ہیں۔ایس سی او کانفرنس کے دوران وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن سے ملاقات کی، چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن نے وزیر صحت کا پُرتپاک استقبال اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیر صحت نے کورونا وبا کے دوران چین کی جانب سے فراہم کی گئی امداد کو سراہا اور چینی حکومت کا پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔پرائمری وٹرشری ہیلتھ کیئر میں خلا کم کرنے کیلئے ٹیلی میڈیسن کا استعمال ناگزیر ہے،فارما انڈسٹریز اور میڈیکل آلات بنانے والی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بیشتر ادویہ ساز کمپنیاں اپنا خام مال چین سے درآمد کرتی ہیں، پاکستان ادویات کے شعبے میں چین سے ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کا خواہاں ہے۔
15
بلوچستان سے کراچی آنے والی خالی بس سے سمگل شدہ موبائل فونز برآمد،ڈپٹی کلکٹر رضا نقوی کے مطابق مسافروں کے بغیر مشکوک بس کو موچکو کسٹمز چیک پوسٹ پر روک کر تلاشی لی گئی، جس دوران بس کے فرش، چھت اور سائڈ وال کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 351 سمارٹ فونز برآمد ہوئے۔برآمد ہونے والے سمارٹ فونز کی مالیت 1 کروڑ 72 لاکھ 20 ہزار روپے ہے۔رضا نقوی کے مطابق حکام نے مقدمہ درج کر کے سمارٹ فونز اور کروڑ مالیت کی بس ضبط کرکے تحویل میں لے لی، بس ڈرائیور کو کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
16
ایف بی آر نے سیمنٹ سیکٹرسے سیلزٹیکس کی وصولی کا نیا نظام نافذ کردیاسیلز ٹیکس وصولی کے لئے سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کردی گئی، سیمنٹ کی کم ازکم ریٹیل قیمت ادارہ شماریات کی اوسط قیمت کے مطابق ہوگی، ہر ماہ کی یکم اور 16 تاریخ تک اوسط قیمت کے مطابق نئی قیمت مقرر ہوگی۔سیمنٹ سیکٹرکے لئے کم ازکم ریٹیل قیمت کا اطلاق یکم مئی2025ء سے ہوگا۔
17
حکومت کا نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11 واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ،وفاقی حکومت نے نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11 واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا، کمیشن بجٹ کے بعد نیا این ایف سی متعارف کرانے کیلئے تجاویز دے گا۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے صوبائی وزرائے خزانہ کو ٹیکنوکریٹ کی تعیناتی کیلئے خط لکھا دیا، اسد سعید سندھ، قیصر بنگالی بلوچستان سے ٹیکونوکریٹ ممبر ہوں گے، خیبرپختونخواہ اور پنجاب سے نام ملنے پر کمیشن کی تشکیل مکمل ہو گی۔صوبوں کی این ایف سی ایوارڈ کے تحت شیئرز بڑھانے کی تجاویز ہیں، نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جائیں گے، ورکنگ گروپس اپنی رپورٹس کمیشن کو پیش کریں گے، وزارت خزانہ، وزیرخزانہ، چیئرمین اور سیکرٹری خزانہ کمیشن آفیشل ایکسپرٹ ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیشن اگست سے نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کی تجاویز پر کام شروع کرے گا، کمیشن بجٹ کے بعد نیا این ایف سی متعارف کرانے کیلئے تجاویز دے گا، سندھ آبادی کے لحاظ سے این ایف سی شیئرز بڑھانے پر تجویز دے گا۔
18
نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق چارسدہ کے علاقے غنی خان روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی ہوگیا۔شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے، جو نیب آفس میں ڈیوٹی پر تعینات تھا، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکار کی نعش اور زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
19
عالمی میڈیا بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پالیسی پر بول اٹھا۔ذرائع کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنماؤں کی ایما پر مسلمانوں پر تشدد اور مساجد میں توہین آمیز پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے، جبکہ بھارتی ریاست اتر پردیش، ہریانہ اور مہاراشٹرا میں مسلمانوں پر حملوں کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔الجزیرہ کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں 20 نفرت انگیز اسلاموفوبک گانے جاری کئے گئے اور بی جے پی رہنما نیتیش رانے نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی اشتعال انگیز اپیل بھی کی ہے۔


