1
اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کریگابزنس کمیونٹی اور معاشی ماہرین کو شرح سود میں کمی کی توقع ہے۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس پیر کو گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی صدارت میں مرکزی بینک میں ہوگا، جس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود کا فیصلہ کیا جائے گا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پریس ریلیز کے ذریعے شرح سود کے تعین کا اعلان ہوگا۔
2
بھارتی جارحیت اور کشیدگی کے دوران تین بھارتی سفارتکاروں سمیت سفارتی عملہ کے بائیس اراکین واہگہ کے راستے واپس بھارت روانہ ہوگئے۔ایک بھارتی سفارتکار اور8 اسٹاف اراکین گزشتہ روز واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوئے،بھارتی ہائی کمیشن سے2 فیملی ممبران بھی بھارت روانہ ہوئے،دوسرے مرحلے میں 2 سفارتکار، 11اسٹاف ممبران، 2 فیملی کے ارکان واپس روانہ ہوئے۔
3
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نےکہا غزہ جنگ میں جانی نقصان گزشتہ لڑائیوں کے مقابلے میں چارگنا زیادہ ہے۔اسرائیل نے یکطرفہ طور پرجنگ بندی ختم کرکے جنگ کا انتخابات کیا۔ جون میں شیڈول کانفرنس میں فلسطین کی آزادی کیلئےٹائم لائن طے کرنا چاہیے،جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوتا،مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پراجلاس سے خطاب
4
وزیراعلیٰ پنجاب اسکیم کے تحت طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز آج سے ہوگا، مریم نواز تمام ڈویژنز میں خود لیپ ٹاپ تقسیم کرینگی۔ آج لاہور سے طلبہ میں لیپ ٹاپس کی تقسیم کا آغاز ہوگا، لیپ ٹاپ تقسیم کے سلسلے میں پہلی تقریب یو ای ٹی لاہور میں منعقد ہوگی۔ لیپ ٹاپ تقسیم کیلئے تقاریب تمام ڈویژنز میں منعقد کی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب تمام ڈویژنز میں خود لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی، طلباء کو جدید مشینری کے حامل لیپ ٹاپ دئیے جا رہے ہیں۔ آج لاہور میں 21 ہزار طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، پبلک سیکٹر یونیورسٹی اور کالجز کے طلباء میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 10 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم ہوںگے۔وزیرتعلیم پنجاب سکندر حیات
5
پاکستان بنگلادیش ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیادونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز کھیلے جائیں گے۔پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کے مطابق فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم 17 سال بعد انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرے گا، بنگلہ دیش کیخلاف پہلے دو میچز 25 اور 27 مئی کو فیصل آباد میں ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز کے آخری 3 میچز 30 مئی، یکم جون اور 3 جون کو لاہور میں شیڈول ہیں۔
6
پاکستان ایئراسپیس کی کڑی نگرانی کیلئےاہم اقدامات کا فیصلہ،سیکیورٹی کے پیش نظر ایئرٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایت جاری کردی گئیں۔پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی غیر ملکی پروازوں کی بھی نگرانی شروع کردی گئی ہے،سیکیورٹی کے پیش نظرایئرٹریفک کنٹرول کونئی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں،خصوصی طور پر بھارت سے آنے والی غیر ملکی پروازوں کی کڑی نگرانی کی جائےگی۔ایوی ایشن ذرائع کےمطابق مشکوک پروازوں کی خصوصی اجازت اعلیٰ سطح پرملنےکی بعددینےکی ہدایت کی گئی ہے۔