1
ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل، پختونخوا کے سرکاری اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خرد برد کا انکشاف،اسکینڈل کو پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈلز میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے, 50کے قریب بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گیے ہیں جبکہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔تحقیقات کے دوران مبینہ طورپر ایک حیران کن انکشاف ہوا کہ ایک ڈمپر ڈرائیور ممتاز کے اکاؤنٹس میں تقریباً ساڑھے چار ارب روپے موجود تھے، جنہیں فوری طور پر نیب نے منجمد کر دیا، مذکورہ ڈرائیور نے ایک فرضی کنٹسٹرکشن کمپنی بنا رکھی تھی۔ شواہد کے مطابق کل ملا کر اسکے اکاؤنٹس میں تقریباً 7 ارب روپے مشکوک ٹرانزیکشنز کے ذریعے جمع کرائے گئے۔ ذرائع کے مطابق نیب کے چیئرمین کو اپر کوہستان میں بڑے مالی بے ضابطگیوں سے متعلق مصدقہ معلومات موصول ہوئیں، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
2
زرمبادلہ کے گرتے ذخائر، پاکستان 2.3 ارب ڈالر کے قرض کے حصول کیلئے کوشاں،ان میں ایک 1.3 ارب ڈالر کی قسط بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اور دوسرا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض شامل ہے، جو 30 جون 2025 سے پہلے حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے 7.33 فیصد سے زائد مارک اپ پر طے پایا ہے لیکن اس کےلیے گارنٹی ایشیائی ترقیاتی بینک نے حکومت کی درخواست پر ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن پروگرام کے تحت پالیسی کریڈٹ کیلئے دی ہے۔
3
جنوبی وزیرستان: امن کمیٹی دفتر کےقریب دھماکے کے 3 زخمی دم توڑگئے، اموات 12 ہوگئیں۔پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب 3 روز قبل ہونے والے بم دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال وانا میں دھماکے میں زخمی ہونے والے 18 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔
4
پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں جھامکے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے ڈکیتی واردات کے دوران قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
5
پاکستان کیخلاف مہم جوئی سے انکار کی سزا، بھارتی لیفٹیننٹ جنرل عہدے سے فارغ،میڈیا رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم جنرل ایم وی ایس کمار نے مہم جوئی سے گریز کرنے کی پالیسی اپنالی تھی جس پر مودی سرکار نے لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو عہدے سے ہی ہٹا دیا۔
6
روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا دروازہ بند ہو چکا ہے اور اگربند نہیں ہے تو پھر مکمل تباہی ہوگی۔اپنی ناکامی کو جوہری جنگ تک لے جانا اچھی سوچ اور اچھی قیادت کی علامت نہیں ہے، بھارت اپنی ناکامی پاکستان پر ڈالنے کے بجائے پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے۔ قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کی جیو نیوز کے پروگرام ’ آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ‘ میں گفتگو
7
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے کرتے ہوئے مزید 60 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 60 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ میں امداد کی بندش پر عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف سماعت جاری ہے، جنوبی افریقا کے نمائندے نے کہا کہ امداد بند کرکے اسرائیل پوری دنیا کے سامنے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔اس کے علاوہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سالانہ رپورٹ میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو نسل کشی قرار دے دیا۔
8
اسرائیلی حکومت نے سکیورٹی چیف کی برطرفی کا فیصلہ واپس لے لیاغیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت نے رونن بار کی برطرفی کا فیصلہ معطل کرنے سے عدالت کو آگاہ کر دیا۔نیتن یاہو نے شین بیت کے سربراہ رونن بار کو مارچ میں برطرف کر دیا تھا۔تاہم اسرائیلی سپریم کورٹ نے نیتن یاہو حکومت کے فیصلے کو روک دیا تھا۔رونن بار نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ وہ 15 جون کو عہدے سے مستعفیٰ ہوجائیں گے۔
9
ترکیے کے اعلیٰ سطحی وفدکا پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ائیر چیف مارشل سے ملاقات،منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں جغرافیائی حکمت عملی کی صورتحال، موجودہ مشترکہ منصوبوں کی پیشرفت اور جدید جنگی ٹیکنالوجیز اور تربیت کے شعبے میں پیشہ ورانہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے فوجی تعاون پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ضیہر احمد بابر سدھو نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تعلقات کی بنیاد بننے والے مشترکہ اقدار اور امنگوں پر زور دیا۔


