1
کاروبار کی رقم ہڑپ کرنے کیلئے خود کو گولی مار کر ڈکیتی کا رنگ دینے والا ملزم گرفتار، اوکاڑہ میں پولیس نے کاروبار کی رقم ہڑپ کرنے کیلئے خود کو گولی مار کر ڈکیتی کا رنگ دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم ناصر نے گیس سلنڈر ریفلنگ کے کاروبار میں 3 لاکھ سے زائد رقم ادا کرنی تھی۔تھانہ صدر کی حدود میں واقع اڈہ کسان پر ملزم نےخودپرگولی چلائی اورون فائیو پر ڈکیتی کی کال کردی۔پولیس نے کہا کہ حالات و واقعات کا جائزہ لینے پر واقعہ مشکوک پایا گیا۔
2
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ آج قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام موجود ہیں، لاکھوں قربانیوں کے بعد پاکستان وجود میں آیا، آج ضرورت ہے کہ ہم اس ملک کیلیے اپنا کردار ادا کریں۔ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے، ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلیے ہم سب متحد ہیں، پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔پاکستان کی ترقی اور استحکام دشمن کو ہضم نہیں ہو رہا، ہم جانتے ہیں کہ بھارت میں مسلمانوں سے کتنی زیادتیاں ہو رہی ہیں، دشمن پاکستان کے خلاف چالیں چل رہا ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب
3
شہزادی زہرہ آغا خان خصوصی دورے پر کراچی پہنچ گئیں۔آغا خان کمیونٹی کی پرنسز زہرہ آغا خان پاکسان کے 5 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئیں۔کراچی ائیر پورٹ پر صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے شہزادی کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے پرنسز زہرہ آغا خان کو حکومت سندھ کی جانب سے گلدستہ پیش کیا، ائیر پورٹ پر مختصر ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے آمور پر تبادلہ خیال کیا۔پرنسز زہرہ آغا خان 29 اپریل سے 3 مئی تک پاکستان کے دورے پر ہیں۔
4
یوسی چیئرمین عامر بھاشانی کا قتل، تحقیقات میں اہم انکشافات،ویسٹ زون پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان شہباز عرف پرویز اور شہزاد احمد سے تحقیقات کے دوران مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، عامر بھاشانی کو قتل کروانے والوں کی اجرتی قاتلوں سے ڈیلنگ ایک لاکھ روپے میں طے ہوئی تھی۔قاتلوں کو اسلحہ کی فراہمی قتل کے منصوبہ سازوں کی تھی، قتل کے مرکزی ملزمان میں علی شاہ اور حماد صدیقی شامل ہیں،جنہوں نے منصوبہ بنایا۔