1
بھارتی فوج نے 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا جس سے دشمن خاموش ہو گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں واقع بھارتی فوج کی چکپترا پوسٹ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ بند کر دی گئی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ اشتعال انگیزی اس کے جنگی جنون کی عکاسی کرتی ہے، اس سے قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں سے شہریوں کو خالی کروایا ہے اور وہاں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔
2
امریکی اخبارنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ فاش کر دیاامریکی جریدے کے مطابق پہلگام واقعہ کے بعد مودی سرکار اور انتہا پسند ہندوؤں کی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف مہم میں تیزی آ گئی، ہزاروں مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے گھر تک مسمار کردیئے گئے۔ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے کہا کہ پہلگام میں حملہ کو اقلیتی گروپوں پر انتقامی کارروائیوں کے جواز کے طور پر نہیں استعمال کیا جانا چاہئے، ایسا کرنے سے مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل بھی متوقع ہے۔
3
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام دنیا کے سامنے ہے، درآمدات میں اضافہ بڑا مسئلہ ہے، ان شاءاللہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، تاہم یہ اسی صورت ممکن ہوگا جب ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل کیا جائے گا۔ہماری کوشش ہے حکومت کو جس جس کاروباری معاملات سے نکال سکتے ہیں نکال دیں، ملک اب نجی شعبے کو چلانا ہے۔ 24 کروڑ لوگوں کا ملک چلانے کے لیے ہمیں ٹیکس ریونیو چاہیے، ہماری کوشش ہے ٹیکس اتھارٹی میں اصلاحات لائی جائیں، بزنس کمیونٹی کہتی ہے کہ ہم مزید ٹیکس دینے کو تیار ہیں لیکن ہم ٹیکس اتھارٹی سے ڈیل نہیں کرنا چاہتے، تاہم یہ قابل عمل نہیں کیوں کہ ہم 3 سے 4 ملین لوگوں کا ملک نہیں ہیں۔ ہم ڈیٹا اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے ٹیکسیشن میں انسانی مداخلت کو کم سے کم سطح پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ ہراسمنٹ کا عنصر ختم ہوجائے اور جو لوگ آجاتے ہیں کہ اتنے نہیں اتنے کرلیں یہ مسئلہ ختم ہوجائے گا۔کراچی میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب
4
رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم پُرامن اور ذمہ دار قوم ہیں، جنگ نہیں چاہتے، اگر کسی نے حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مؤقف آج بھی وہی ہے، پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، قوم پر حملہ ہوا تو جان بھی حاضر ہے۔مودی نے اپنی فوج کو فری ہینڈ دے دیا، شہباز شریف نے تاحال پاک فوج کو فری ہینڈ نہیں دیا، مودی کی انتہا پسند حکومت سے ہمارا مقابلہ ہے، بھارتی عوام دشمن نہیں، ہمسائیگی کے حق میں ہیں۔ انڈیا میں کانگریس کی درخواست پر مشترکہ اجلاس بلایا گیا، اپوزیشن نے یکجہتی کا پیغام دیااسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو
5
مودی سرکار خطے کا امن تباہ کرنے کے لیے خود پر جنگی جنون سوار کیے ہوئے ہے جبکہ پاکستانی عوام جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں اور بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہیں۔پہلگام فالز فلیگ کے بعد بھارت کی جانب سے یکطرفہ متنازع فیصلوں اور جارحانہ اقدامات پر عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تیار کھڑے ہیں، بھارت نے کوئی انتہائی اقدام اٹھایا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔پاک فوج تو دور پاکستانی عوام ہی ہندوستانی فوج کے لیے کافی ہے، ہم بھی جوہری طاقت رکھنے والا ملک ہیں، بھارت کو یاد رکھنا چاہیے۔
6
نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل، 7 مئی سے آغاز،چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پرخواتین کھلاڑیوں کے لئے فٹنس ٹیسٹنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، 7 بڑے شہروں میں 100 سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے فنٹس ٹیسٹنگ پروگرام میں حصہ لیا۔پری ٹورنامنٹ کیمپ 3 مئی سے 6 مئی تک جاری رہے گا، نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے میچز کا باقاعدہ آغاز 7 مئی سے ہو گا اور فائنل 24 مئی کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان، اسلام آباد اور بہاولپورمیں خواتین کھلاڑیوں کے لئے فٹنس ٹیسٹنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔