1
جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب،بھارت نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اسکیچز سے پروپیگنڈا کھڑا کر دیا۔مودی سرکار کی جانب سے پہلگام ڈرامہ فلاپ ہوگیا،دھشتگردوں کے جاری کردہ خاکے اے آئی سے بنائے گئے، پہلگام حملے کے نام پر جھوٹا ڈرامہ رچایا گیا جسے جعلی خاکے بنا کر تقویت دینے کی ناکام کوشش کی گئی۔مصنوعی ذہانت سے بنےخاکے،فلمی کہانی،بھارت کی مکاری کا منہ بولتا ثبوت ہے،ثبوت غائب،ڈرامہ فلاپ، تمام سکیچ ایک ہی پیٹرن پر بنے ہیں جو انسانی ہاتھ کی نہیں اےآئی کی تخلیق کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
2
بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا بھرپور جواب،کیانی اور منڈل سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ دوسری جانب بھارت کی جنگی دھمکیوں کے بعد کنٹرول لائن پر بسنے والوں کے حوصلے بلند ہیں، وطن کا دفاع کرنے کیلئے شہری پُرعزم ہیں، زیر زمین پناہ گاہوں کو بھی قابل استعمال بنالیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی کی، بھارتی فورسز کی جانب سے کیانی اور منڈل سکیٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی، بھارت کی جانب سے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
3
رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا گیا عدالت نے قرار دیا کہ جب اصل ملزمان کیخلاف نیب کیس واپس لے چکی تو دیگر ملزمان بھی بری ہونے کے حقدار ہیں۔رینٹل پاور کیس کا تحریری فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کارکے کمپنی سمیت متعدد منصوبوں کی انکوائری کے بعد ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر 31 ملزمان کیخلاف ریفرنس فائل کیا گی جبکہ غیر قانونی کنٹریکٹ دینے پر 12 ملزمان کیخلاف سپلیمنٹری ریفرنس بھی دائر کیا گیا۔فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ نے 30 مارچ 2012ء کو رینٹل پاور پلانٹس کے معاہدوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نقصانات مارک اپ کے ساتھ ریکور کرنے کا حکم دیا تھا، اسی کی روشنی میں نیب نے انکوائری کا آغاز کیا۔
4
گندم سپورٹ پروگرام2025 کے پورٹل پرپہلےہی روز8ہزار500سےزائددرخواستیں موصول ہوگئیں،ساڑھے12ایکڑتک رقبہ رکھنے والے کاشتکارہی پروگرام کیلئے درخواست دےسکیں گے، گندم کاشت کرنیوالے 5 ہزار فی ایکڑکےحساب سے سپورٹ پروگرام سےمستفیدہوں گے۔چھوٹےکاشتکاروں کے مالی تحفظ پرسمجھوتانہیں کیاجائےگا۔ گندم سپورٹ پروگرام سےمستفید ہونے کیلئے 15مئی تک درخواستوں جمع کروائی جاسکتی ہیں،جانچ پڑتال کےبعدکامیاب گندم کاشتکاروں کوبذریعہ پے آرڈرز رقم فراہم کی جائےگی۔معاون خصوصی پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ
5
لاہور میں گیس سلنڈر دھماکا، 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق،لاہور کے علاقے راوی روڈ پر گیس فلنگ کی دکان میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، واقعے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق فلنگ کے دوران ایک سلنڈر پھٹا، جس کے بعد آگ نے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔