1
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان نے ملک میں بھارتی ویب سائٹس کو بلاک کردیا ہے۔ جو انڈیا نے پاکستان کے ساتھ کیا پاکستان نے وہی جواب میں انڈیا کے ساتھ کردیا۔ ہر انڈین اقدام کا جواب سود سمیت واپس کیا جائیگا، یہ جواب اصل ہے اور سود ابھی باقی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ میں اظہار خیال
2
واہگہ بارڈر کے راستے مزید 315 مسافربھارت روانہ، 201 پاکستانی بھی وطن لوٹ آئے۔پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے شہریوں کی وطن واپس کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید 315 بھارتی شہری آج واہگہ کے راستے بھارت چلے گئے جب کہ 201 پاکستانی شہری واپس لاہور آئے۔ حکام کے مطابق شادی کے بعد بھارت جانے والی 2 پاکستانی خواتین کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے۔
3
وفاقی وزیر صحت کا بھارت سے بغیر علاج بھیجے گئے 2 بچوں کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کا اعلان،مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت نے پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا جس کے باعث علاج کیلئے جانے والے بہت سے لوگوں کو بغیر علاج کروائے ہی واپس بھیج دیا گیا۔پاکستان واپس آنے والوں میں شاہد علی کے 2 بچے بھی شامل ہے جو دل کے مرض میں مبتلا ہیں۔وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہےکہ بچوں کا علاج سرکاری خرچ پر ملک میں ہی ہوگا جب کہ وزیر صحت نے ڈی جی ہیلتھ کو بچوں کی فیملی کی مدد کی ہدایت کی۔
4
لاہور ہائیکورٹ کا ڈیلرزکو لائسنس کے بغیر رکشہ خریدار کے حوالے نہ کرنے کا حکم،لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ اورماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں رکشہ مینوفیکچررز سے مذاکرات کی رپورٹ پیش کی گئی جب کہ عدالت نے کیس کا تحریری فیصلہ بھی جاری کیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے مذاکرات میں مینوفیکچررز کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر رکشہ فروخت نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مینوفیکچررز اور ڈیلرزکے درمیان رکشہ فروخت کیلئے ضوابط طےکیے جائیں اور رکشہ مینوفیکچررزکو شرائط پوری کیے بغیرلائسنس میں توسیع نہ دی جائے۔
5
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھا جارہا ہے۔منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 808 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 872 پر بند ہوا۔تاہم بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا رجحان منفی دیکھا جارہا ہے اور 100 انڈیکس میں 3646 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 3646 پوائنٹس کم ہوکر 111226 سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
6
پاکستان میں بائیولوجیکل ہتھیار پر پابندی عائد، بل سینیٹ سے منظور،سینیٹ میں منظور کیے گئے بل کے تحت پاکستان میں بائیولوجیکل ہتھیار پر پابندی عائد ہوگی، کوئی شخص مہلک ہتھیار تیار ، ذخیرہ، ٹرانسپورٹ ، امپورٹ اور ایکسپورٹ نہیں کرےگا۔ذرائع کے مطابق بل کا اطلاق ہر پاکستانی اور ہر اس شخص پرہوگا جوپاکستانی حدود میں جرم یا پاکستان کےخلاف جرم کرے، بل کا اطلاق پاکستانی علاقے میں موجود غیر ملکی پر بھی ہوگا۔بل کے تحت کوئی شخص ایسا مواد یا ٹیکنالوجی حاصل نہیں کرےگا جوبائیولوجیکل ہتھیاربنانے میں استعمال ہو، مہلک ہتھیار تیار، ذخیرہ، ٹرانسفرکرنے پر 25 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔
7
اسلام آباد دنیا کے دیگر بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار,ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گلوبل ویب سائٹ نمبیو نے دنیاکے 380 شہروں کی سیفٹی انڈیکس جاری کردی جس میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو دنیا کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ قرار دیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈیکس میں اسلام آباد کو لندن، نیویارک، اوسلو، سڈنی، ماسکو، ٹورنٹو اور بارسلونا سے زیادہ محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے۔ورلڈسیفٹی انڈیکس نمبیو نے اسلام آبادکو 380 شہروں میں93 واں محفوظ ترین شہر قرار دیا ہے۔