1
وزیر اعظم شہباز شریف بھارت کو پہلگام واقعہ کی غیر جانب دارانہ انکوائری کی پیشکش کر چکے جب کہ ماضی میں بھی ایسے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے یہ بیان برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران دیا۔جب میں وزیر خارجہ نہیں تھا تو پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں تھا۔میرے وزیر خارجہ کے دور میں پاکستان گرے لسٹ سے نکلا۔
2
ڈیرہ غازی خان: کور کمانڈر پشاور کی ڈی آئی خان اور ٹانک کے عمائدین و مشران سے خصوصی نشست ہوئی جس میں شرکا نے فتنہ الخوارج کے خلاف فوج کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔تقریب میں بڑی تعداد میں عمائدین، مشران، مشائخ دین، مقامی صحافی اور بڑی تعداد میں سول انتظامیہ کے لوگوں نے شرکت کی۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔شرکا نے امن و امان کی بحالی کے لیے افواجِ پاکستان کے غیر متزلزل جذبے اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے فتتہ الخوارج کے خلاف پاک فوج اور ریاستی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔
3
سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ کچی آبادی کا مطلب کچے گھر ہیں تو 90 فیصد بلوچستان کچی آبادی ہے۔کچی آبادیوں سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ آئینی بینچ کے روبرو ہوئی، جس میں عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین، ممبر پلاننگ سی ڈی اے اور سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کو طلب کرلیا۔ عدالت نے کچی آبادیوں سے متعلق قائم ورکنگ کمیٹی کے میٹنگ منٹس بھی مانگ لیے۔دورانِ سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ سی ڈی اے کی کچی آبادیوں کے لیے پالیسی کیا ہے؟ سندھ میں تو کچی آبادی ایکٹ موجود ہے۔ جس پر وکیل سی ڈی اے منیر پراچہ نے جواب دیا کہ وفاقی حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ اس سے متعلق قانون سازی کرے۔سی ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ عدالت کے حکم امتناع کی وجہ سے اسلام آباد میں کچی آبادیاں اور تجاوزات بڑھتے جا رہے ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوتی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔
4
وزارت خزانہ کی منظوری کے بغیر 155 ملازمین کی بھرتیاں، سینٹرل کاٹن کمیٹی بے نقاب،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ منظوری کے بغیر ملازمین بھرتی کرنے سے 2 کروڑ 16 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی نے بتایا کہ ان تمام 155 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے، سینٹرل کاٹن کمیٹی کو بھرتیوں سے قبل وزارت خزانہ سے اجازت لینی چاہیے تھی۔ رکن پی اے سی امین الحق نے سوال کیا کہ ان ملازمین کو 11 سال گزرنے کے بعد کیوں برطرف کیا گیا؟پی اے سی نے 15 روز میں انکوائری کر کے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔
5
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عالمی ادارے کا لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہر میں شامل کرنا عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے۔ لاہور کو دو تین دن پہلے عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اسے دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل کیا گیا ہے، لاہور میں جرائم میں پچاس فیصد کمی آئی ہے، ڈکیتی اور قتل میں چون فیصد کمی آئی ہے، یہ سرکاری اعداد و شمار نہیں ہیں ایک عالمی ادارے کے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور پولیس کو شاباشی بھی دی ہے، سیف سیٹیز بنائے گئے ہیں جون تک پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں یہ پراجیکٹ مکمل ہوجائے گا، ڈیرہ غازی خان اور بارڈر میں پولیس کے پاس سیفٹی کی چیزیں نہیں ہوتی تھیں ان کو فراہم کی گئی ہیں۔ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس
6
سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں باہر سے نہیں پہلے اندر سے خطرہ ہے لہٰذا ملک کو اندر سے مضبوط کریں۔ دشمن کی جرات نہیں ہو سکتی کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے۔ فیصل چوہدری نے کل مودی سے متعلق مکمل بات نہیں بتائی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مودی نے جو کیا اس کی وجہ سے پاکستان متحد ہوگیا ہے اور یہ ایک قوم کی طرح کھڑے ہوگئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم فارم 47 حکومت کے ساتھ نہیں کھڑے، فیصل چوہدری کل یہ بتانا بھول گئے تھے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو
7
190 ملین پاؤنڈز کیس؛ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی۔دو…


