لاہور(ای پی آئی) پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ، ٹی سی ایل کی جانب سے اپنی نئی C6K کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی سیریز پاکستانی صارفین کے لیے متعارف کروادی گئی۔ یہ سیریز شاندار کارکردگی اورکم قیمت کی حامل ہے، جو جدید ڈسپلے ٹیکنالوجی، خوبصورت ڈیزائن اوربہترین آڈیو کے ساتھ گھریلو تفریح کے تجربے کو شاندار بنادیتی ہے۔

ٹی سی ایل C6K سیریز جدید کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس میں 512 سے زائد لوکل ڈمنگ زونز، ہائی ایچ ڈی آر برائٹنیس، اور وسیع رنگوں کی رینج شامل ہے۔یہ ایل ای ڈی سیریز ٹی سی ایل کی منفرد آل ڈومین ہیلو کنٹرول ٹیکنالوجی کے ساتھ آتی ہے، جو روشنی کی پیداوارسے لے کر اس کی نمائش تک کے ہر مرحلے پر مکمل کنٹرول فراہم کرتی ہے۔ اس میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل لائٹ ایمیٹنگ چِپس، خود تیار کردہ لینز ٹیکنالوجی، سپر مائیکرواو ڈی اسٹرکچر، روشنی کنٹرول کے الگوردمز، اور ٹی سی ایل کے تیار کردہ اعلیٰ معیار کے CSOT HVA پینلز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ یہ سیریز144HZنیٹو ریفریش ریٹ کے ساتھ گیمنگ، کھیلوں اور تیز رفتار مناظر کے لیے بہترین ہے۔اونکیو 2.1 ہائی فائی ساؤنڈ سسٹم ڈولبی ایٹموس اور DTS Virtual:X کی مدد سے ہائی کوالٹی آڈیو فراہم کرتا ہے۔اس سیریز کا ڈیزائن الٹرا سلم پروفائل (60mm (<اور مقناطیسی وال ماؤنٹنگ کے ساتھ جدید اور خوبصورت انداز میں تیار کیا گیا ہے۔85 انچ اور 98 انچ ماڈلز میٹ، اینٹی گلئیر ڈسپلے کے ساتھ آتے ہیں، جبکہ 75 انچ اور اس سے کم سائزز میں ہائی کنٹراسٹ HVA پینلز استعمال کیے گئے ہیں. ڈائریکٹر مارکیٹنگ، ٹی سی ایل مشرق وسطی و افریقہ ماجد خان نیازی کا اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ، " C6Kسیریز کا لانچ ٹی سی ایل کی صارفین کو اعلیٰ معیار کی گھریلو تفریح فراہم کرنے کے لیے ہماری کوششوں کی نشاندہی کرتاہے۔ جدید QLED ڈسپلے ٹیکنالوجی، شاندار اونکیو ساؤنڈ، اور جدید ڈیزائن کے ساتھ، یہ سیریز ہمارے معزز صارفین کی ضروریات کو بخوبی پورا کرتی ہے۔'' چاہے گیمنگ کا جوش ہو، فٹبال کا جذبہ، یا سنیما کا لطف اٹھانا ہوٹی سی ایل C6K سیریزہر طرح کے استعمال کے لیے شاندار کارکردگی فراہم کرتی ہے۔اور یہ سیریز 50سے 98انچ تک مختلف سائزز میں دستیاب ہے،اورصارفین پورے پاکستان میں ٹی سی ایل کے فلیگ شپ اسٹورز اورالیکٹرونکس مارکیٹس سے اس کی خریداری کرسکتے ہیں۔