پڈعیدن(ای پی آئی ) سندھ کے علاقہ پڈعیدن کے قریب فیض گنج میں والدین کی غفلت سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ،
ذرائع کے مطابق والدین شادی میں شرکت کے گئے تو بچے کو سوتے ہوئے کار کے اندر ہی لاک کر کے چلے گئے ،
کاری کے شیشے بند ہونے کے باعث اندر آکسیجن کی کمی ہو گئی جس سے معصوم 4 سالہ بچہ صنعان عباس بالادی دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔