لاہور(ای پی آئی)پنجاب پولیس اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپیشل برانچ بھرتیوں میں رولز کی خلاف ورزی چیلنج کر دی گئی۔

تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ہرشہری نے صائمہ خالد کی وساطت سے درخواست دائر کی ،درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی و دیگر کو فریق بنایا گیا،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے.

کہ بھرتیوں کا طریقہ کار پولیس رولز کی خلاف ورزی ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بھرتیوں کا طریقہ کار کالعدم قرا ردینے کا حکم دے ،جسٹس شاہد کریم نے حافظ محمد فرقان کی درخواست پر سماعت کی ۔

عدالت نے آئی جی ، پنجاب حکومت و دیگر کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی 27 اے کانوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔