اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشدیدگی کے بعد پاکستان کی پانچ مقامی ریفائنریز نے حکومت کو اپنی مکمل آپریشنل تیاری کی یقین دہانی کرادی ہے ۔

مقامی ریفائنریز کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کو ہائی اسپیڈ ڈیزل اور JP-8 کی پائیدار سپلائی کو یقینی بنا نے کے اقدامات کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی ہے جو بھارت کی جانب سے پہلگام میں کیے گئے جھوٹے فلیگ آپریشن کے بعد ہائی الرٹ پر ہیں۔

ریفائنریوں کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے 26 ارب روپے کے نقصان پر بھی تشویش کا اظہار کیا، جسے انہوں نے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) نے جاری مالی سال کے پہلے 10 مہینوں میں برداشت کیا ہے اور یہ مالی سال 25 کے اختتام تک 32 ارب روپے کی حیران کن حد تک پہنچ سکتا ہے۔