1
پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست کا بھارتی میڈیا بھی اب کھل کر اعتراف کرنے لگا ہے،بھارتی دفاعی تجزیہ کار پاک فضائیہ کے گن گانے لگے۔بھارتی صحافی اور اینکر پرس نیلو ویاس نے لائیو شو میں اعتراف کیا کہ مودی سرکار کو پتہ چل گیا کہ ان کی فضائیہ بیٹھ گئی ہے،اس لیے امریکا سے جنگ بندی کی بھیگ مانگی۔بھارتی فضائیہ بیٹھ گئی تھی،دفاعی نظام جواب دے گیا تھا،اور فضاؤں میں پاک فضائیہ کا راج تھا،اس لیےنریندرمودی نے امریکا کے ترلےکرکے جنگ بندی کروائی،بھارتی میڈیا بھارت کی بدترین شکست کا اعتراف کرنے لگا۔
2
جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی سیکریٹری خارجہ کو سخت ٹرولنگ کا سامنا،ایکس اکاؤنٹ لاک کرنے پر مجبور، بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو پاک بھارت جنگ بندی کے بعد شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے،بھارتی صارفین نے انھیں غدار اور بے شرم قرار دیدیا ہے۔اس کےعلاوہ انکی بیٹی کو بھی شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا،جس کے بعد انھیں مجبور ہوکر اپنا سوشل میڈیا اکاونٹ ہی لاک کرنا پڑ گیا ہے۔
3
بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل شان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کردیا بی کے مطابق شان ٹیٹ سے 2027ء تک معاہد ہوا ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو باولنگ کوچ مقرر کردیا، وہ اس ماہ کے آخر میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو جوائن کرینگے۔بی سی بی کے مطابق شان ٹیٹ کے ساتھ نومبر 2027ء تک معاہدہ ہوا ہے، شان ٹیٹ پاکستان، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
4
دہشت گرد تنظیموں سے بھی بھارت کی طرح نمٹنے کا اعلان، کالعدم بی ایل اے سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں سے بھی اسی طرح نمٹیں گے۔لاہور میں بھارتی ڈرون حملے میں شہید نوجوان کے گھر آمد کے موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اب انڈیا کوئی بھی ایڈونچر کرنے سے پہلے100 بار سوچے گا، ہمارا کسی دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، بھارت نے دہشتگردی کا ڈرامہ رچایا، ڈرامے بنانے میں ان کی انڈسٹری کوسب جانتے ہیں۔ جنگیں اب 3حصوں میں نہیں، 5حصوں میں ہو چکی، بری، بحری اور فضائی محاذ کے ساتھ سفارتی محاذ بھی اہم ہے، پانچواں محاذ میڈیا کا ہے، پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی، کالعدم تنظیموں سے بھی اسی طرح نمٹیں گے۔
5
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہرڈویژن میں تھیلیسیمیا سینٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دیدی گئی۔محکمہ صحت و بہبود آبادی کے اجلاس کےآغاز پروزیراعلی پنجاب نےشرکا کوآپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پرمبارکباد دی،مریم نوازکاکہنا تھا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نےقوم کو نیا اعتماد دیا قومی جذبہ کی نئی روح پھونک دی ہے۔نوازشریف نےایٹمی دھماکےکرکےملک کوناقابل تسخیربنایا،انہوں نےپنجاب بھرمیں مریضوں کیلئےمعیاری بلڈ کی فراہمی کیلئے پلان طلب کرلیا۔ہرڈویژن میں تھیلیسیمیا سینٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔ہیلتھ کیلئےموثر ترین سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم نافذ کرنےکا اصولی فیصلہ کیاگیا۔مریم نوازنے اسپتالوں کی ری ویمپنگ جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
6
ترکیہ کی کالعدم تنظیم پی کے کے نے اپنا تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کردیاکرد رہنما نے کہا کہ تنظیم نے کردوں کا مسئلہ جمہوری طریقے سے حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہتھیار پھینک کر ترک حکومت سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں گے، آج کے بعد پی کے کے نام کی کسی تنظیم کا وجود باقی نہیں رہے گا۔ قبل ازیں ترکیہ میں قید کرد عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے رہنما عبداللہ اوجلان نے اپنی تنظیم سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی تھی۔ یہ اپیل ترکی کے ساتھ کے ساتھ 40 سالہ تنازعے کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے اور خطے میں سیاسی و سلامتی کے لحاظ سے دور رس نتائج مرتب کر سکتی ہے۔
7
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور اپوزیشن لیدر عمر ایوب پر 4 اکتوبر احتجاج کیس میں جلد فردجرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمہ کا چالان پیش کر دیا گیا۔ آئندہ سماعت پرملزمان پرفردجرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔کیس میں بیرسٹرگوہر ، علی امین گنڈا پور، بیرسٹرسیف ، عمر ایوب کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران 29 پی ٹی آئی کارکن عدالت میں پیش کیا گیا۔ 4 کی حاضری سے استثنیٰ درخواستیں دائر کی گئی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دی۔
8
پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ ایونٹس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان،ترجمان کے مطابق ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ،ڈسٹرکٹ انڈر19 ون ڈے ٹورنامنٹ دوبارہ شروع کردیے، پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو 14 مئی سے دوبارہ شروع کی جائے گی۔ پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز شروع کرنے کیلئے 16 سے 18 مئی کی تاریخیں زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق باقی میچز پاکستان میں ہی ہوں گے، فرنچائزز کو آگاہ کردیا گیا پی ایس ایل 10 کا حتمی شیڈول جلد فائنل کردیا جائے گا، پی ایس ایل کے بقیہ میچز پاکستان میں ہی ہوں گے، پی سی بی نے فرنچائزز کو آگاہ کردیا۔
9
وزیراعظم شہباز شریف نے ترک عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل کا خیرمقدم کیا اور تاریخی اعلان کو ترک قیادت کے غیرمتزلزل عزم کا عکاس قرار دیا ہے۔ترک عسکریت پسند تنظیم کی تحلیل سے ترکیہ میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اور دیرپا امن قائم ہوگا، یہ اقدام اتحاد، تنظیم نو، استحکام کی طرف ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی قوم کے عزم کا عکاس ہےپاکستان اور ترکیہ دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خاتمے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
10
پاکستان سپر لیگ کو ری شیڈول کردیا گیا، پی ایس ایل 10 کے باقی میچز کا آغاز 17 مئی سے راولپنڈی میں ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کو ری شیڈول کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے راولپنڈی میں ہوگا۔پی ایس ایل 10 کے میچز 17 مئی سے 25 مئی تک کھیلے جائیں گے، کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کیلئے دو دن کا وقت دے دیا گیا۔


