1
آپریشن بنیان مرصوص مکمل: 22اپریل سے 10 مئی کی صورتحال معرکہ حق قرار،پاکستانی میڈیا بھارتی پروپیگنڈے اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران آہنی دیوار کی طرح کھڑا رہا۔ الحمداللہ! پاک فوج نے عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا، پاکستانی عوام نے بھی پاک فوج کا پورا ساتھ دیا،آپریشن بنیان مرصوص6اور7 مئی کے درمیان بھارتی حملوں کے جواب میں کیا گیا، بھارت کی جانب سے حملوں میں معصوم شہری ، خواتین اور بچے شہید ہوئے، پاکستان نے شہریوں کا قتل اور انصاف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا عزم کیا تھا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہم نے بھارت کو جواب دے کر اپنے شہداء کے خون کا حساب لے لیا، ہمارے دل اور ہمدردیاں شہدا کے خاندان کے ساتھ ہیں، ہم اپنے زخمی ہم وطنوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، نوجوان سائبرمحاذ پر سپاہی بن کر دشمن کا مقابلہ کرتے رہے، قوم کے حوصلے اور دعاؤں نے پاک فوج کو ناقابل شکست قوت دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی 26فوجی تنصیبات کو پاکستان کی جانب سے ٹارگٹ کیا گیا، مسلح افواج اللہ تعالیٰ کی رحمت اور غیبی نصرت پر شکر گزار ہیں، اللہ تعالیٰ نے مؤمنوں کو حکم دیا ہے کہ جب اُن پر ظلم ہو تو وہ اس کا جواب دیں، ہم سجدہ شکر بجالاتے ہیں کہ میدانِ جنگ میں اپنے عزم کو فیصلہ کن اقدامات میں بدلنے کی توفیق عطا فرمائی۔ہم پاکستان کی مسلح افواج کے ہر افسر، سپاہی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جوانوں نے اپنی جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی کے ذریعے میدانِ جنگ میں یہ کامیابی ممکن بنائی، مسلح افواج پوری قوم کی جرأت مندانہ اخلاقی طاقت، پختہ عزم، حمایت اور دعاؤں پر شکریہ ادا کرتی ہیں
2
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت پر دباؤ ڈال کر دونوں ملکوں کے درمیان جوہری تصادم کو روکا ہے۔امریکی انتظامیہ کی مدد سے پاک بھارت جنگ بندی معاہدہ ممکن ہوا، بھارت اور پاکستان کے قائدین غیر متزلزل تھے، میں نے انہیں کہا کہ اگر جنگ سے باز نہ آئے تو کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔ دونوں ممالک نے جنگ تجارت کی وجہ سے بند کی ہے، امریکا تجارت کے حوالے سے بھارت اور پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہے، بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں پاکستان کے ساتھ بھی کریں گے۔ امریکی صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں ہی اسی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی سے گریز کریں گے۔وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس
3
حکومت کا ہرسال 10 مئی کو ’یوم معرکہ‘ حق منانے کا اعلان،اس حوالے سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا، ہماری بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔16 مئی جمعہ کے روز پاکستان کو دفاعی محاذ پر شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعہ کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے، اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعائیں کریں گے۔ اس دن بھارتی حملوں سے متاثرہ لوگوں اور املاک کیلئے بھی بڑے فیصلے کئے جائیں گے، انہوں نے’ معرکہء حق‘ کے دوران شہید ہونے والوں کے لئے شہداء پیکیج کا اعلان بھی کیا اور ’معرکہء حق‘ میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثاء کو 1 کروڑ روپے جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔پاک افواج کے شہداء کے ورثاء کو رینک کے حساب 1 کروڑ روپے سے 1.8 کروڑ روپے کی رقم دی جائے گی، شہداء کے ورثاء کو گھر کی سہولت کے لئے رینک کے حساب سے 1.9 کروڑ روپے سے 4.2 کروڑ روپے دیے جائیں گے جبکہ شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ان کی مکمل تنخواہ بمعہ الاؤنسز جاری رہیں گی۔پاک افواج کے شہداء کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی، ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کے لئے 10 لاکھ روپے کی میرج گرانٹ دی جائے گی جبکہ زخمی ہونے والوں کو 20 لاکھ روپے سے 50 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔
4
وزیراعظم نے ترکیہ میں کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا یہ تاریخی اقدام ترکیہ میں امن، استحکام اور ترقی کے نئے باب کا آغاز ہے۔ کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل سے ترکیہ میں دہشت کے سائے ختم ہوں گے اور عوام کو پُرامن زندگی میسر آئے گی۔پاکستان ترکیہ میں دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور ہر فورم پر اپنے برادر ملک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار جاری رکھے گا
5
قومی اسمبلی اجلاس میں مختلف نوعیت کے ترمیمی بلز کی منظوری دے دی گئی۔ایوان نے خصوصی ٹیکنالوجی زونز اور قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں ترمیمی بلز 2025منظور کرلئے، قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں بل کو عدالتی اختیارات حاصل ہوں گے۔اس حوالے سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اقلیتاں کے چیئرمین کی تقرری پارلیمان کرے گی جبکہ صوبوں سے نمائندے بھی شامل ہوں گے جبکہ اقلیتی ارکان اسمبلی کی طرف سے ایوان کا شکریہ ادا کیا گیا۔جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں پر تحفظات ظاہر کردیئے، اور بل قائمہ کمیٹی میں بھیجنے کا مطالبہ کیا جبکہ پی ٹی آئی کے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یہ بل اچھا ہوگا اسے قائمہ کمیٹی میں بھیج دیا جائے۔
6
پاکستانی قرضوں کے حجم میں مسلسل اضافہ جاری ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستانی قرضوں کا حجم مسلسل اضافے سے 73 ہزار 600 ارب روپے سے بڑھ گیا، ہر پاکستانی ساڑھے تین لاکھ روپے کا مقروض ہو گیا۔اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں ملکی قرضوں کا مجموعی حجم 65 ہزار 374 ارب روپے سے بڑھ کر 73 ہزار 688 ارب روپے سے تجاوز کر گیا، پاکستان کے مجموعی قرضے ایک سال میں 12.7 اور ایک ماہ میں 0.9 فیصد بڑھے۔سٹیٹ بینک پاکستان کا مقامی قرض ایک سال میں 43 ہزار 432 ارب روپے 51 ہزار 518 ارب روپے ہو گیا، مارچ 2024 سے مارچ 2025 تک مقامی قرضے 18.6 فیصد کے حساب سے بڑھے۔ ایک ماہ میں مقامی قرضے 1 فیصد بڑھ کر 51 ہزار 22 ارب روپے سے 51 ہزار 518 ارب روپے سے تجاوز کرگئے، بیرونی قرضے ایک سال میں 1 فیصد اضافہ سے 21 ہزار 942 ارب روپے سے بڑھ کر 22 ہزار 170 ارب روپے ہوگئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق ایک مہینے میں بیرونی قرضوں کا حجم 0.7 22 ہزار 14 ارب روپے سے 22 ہزار 170 ارب روپے رہا، پاکستان کو بیرونی و مقامی قرضوں کے علاوہ سود کی ادائیگیاں 6 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئیں۔اعداد و شمار کے مطابق قرضوں کا مجموعی حجم، سود ادائیگیاں اور سرکاری ضمانت کی رقوم کا کُل حجم 89 ہزار ارب روپے سے بڑھ گیا۔
7
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 57 پیسے پر بند ہوا۔