کراچی(ای پی آئی) سندھ ہائیکورٹ میں 12شہریوں کی جبری گمشدگی ثابت ہونے پر معاوضے کی ادائیگی کے کیس پر سماعت ہوئی ، عدالت کے حکم پر سندھ حکومت نے معاوضہ ادائیگی کی رپورٹ پیش کر دی ہے ۔

تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جبری لاپتا افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ ادا کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی ، رپورٹ کے مطابق جبری لاپتا افراد کے اہلخانہ کو 5، 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا گیا ہے ۔