کشمور(ای پی آئی ) سندھ کے ضلع کشمور کے علاقے بڈانی میں دیرینہ دشمنی کے بنا پر مخالفین کی فائرنگ سے بھٹو برادری کا نوجوان جاں بحق ۔ ذرائع کے مطابق بھٹو اور بنگوار برادری کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آرہی ہے جس کے باعث 6 افراد پہلے بھی اس دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہے ۔

گذشتہ روز بھٹو برادری کا نواجوان اللہ جیوایو بھٹو جا رہا تھا کہ مسلح افراد نے فائرنگ کر د ی اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کےورثاء نے الزام لگایاہےکہ نوجوان کو بنگوار برادری کے لوگوں نے قتل کیا،

ورثاء نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ مقتول اللہ جیوایو کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

واضح رہے کہ دونوں فریقین کے درمیان جاری خونی دشمنی کو ختم کرانے کے لئے علاقے کے مختلف سرداروں کے قافلے ایک دوسرے کے پاس صلاح کروانے کے لیے جاچکے ہیں دوسری جانب :پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے