1
افواج پاکستان نے خطے میں اپنی بالادستی قائم کی ہے اور اب بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی۔ قوم کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان کی فتح پر سمندر پار پاکستانی خوشیاں منا رہے ہیں، افواج پاکستان نے خطے میں اپنی بالا دستی قائم کی ہے۔ پاک فوج نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے، بھارت سے اب برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بلوچستان میں دہشت گرد بی ایل اے ہماری فورس کو دیکھ لے۔ نعرہ تکبیر جب بلند ہوتا ہے تو جذبہ بڑھ جاتا ہے، ہمارا جذبہ حب الوطنی بڑا گرما دینے والا ہے، 1965کے بعد اب یہ موقع ملا جس میں اللہ تعالی نے ہمیں سرخرو کیا۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری کااظہار تشکر کی تقریب سے خطاب
2
پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی سے دنیا بھر میں چینی ہتھیاروں کی دھوم مچ گئی۔بلم برگ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شاہینوں نے چینی ساختہ جے 10 سی لڑاکا طیاروں کا ذہانت اور مہارت سے بخونی استعمال کیا۔جس کے باعث بھارت کے 3 جدید فرانسیسی رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جنگی طیارے خزاں رسیدہ پتّوں کی مانند ٹوٹ کر گرنے لگے تھے۔پاک فضائیہ کی اس شاندار جوابی کارروائی نے دنیا کو حیران کر دیا کیونکہ پاکستان کے زیر استعمال چینی ہتھیاروں کو مغربی ممالک کے مقابلے میں کم تر سمجھا جاتا تھا۔پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت کے باعث دنیا بھر میں چینی ہتھیاروں کی صلاحیتوں اور استعداد کے بارے میں عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی۔امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق اس کے بعد سے چین کی جے 10 سی بنانے والی کمپنی کے حصص میں 55 ارب یوآن (تقریباً 7 ارب 6کروڑ امریکی ڈالر) سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ’گلوبل ٹائمز‘ کے سابق ایڈیٹر ہو شی جن نے بھی کہا کہ اگر پاکستان کے فضائی حملے کامیاب ثابت ہوئے تو تائیوان کو مزید خوفزدہ ہونا چاہیے۔
3
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول(آر ایم ایس پی) پر تعیناتی کے دوران مسقط کا دورہ کیا اور دو طرفہ مشق میں شرکت کی۔مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دیرپا بحری تعاون کو فروغ دینا تھا۔قبل ازیں بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس حنین کے کمانڈنگ افسر نے رائل نیوی آف عمان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور بحری افواج کے مابین رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
4
ترک صدر رجب طیب اردوان نے برادر ملک پاکستان اور پاکستانی قوم کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔پہلگام واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کی ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان تناؤ انتہائی خطرناک سطح تک پہنچ گیا تھا جس سے خطے کے امن کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا تھا۔میں نے اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور اس معاملے پر اہم گفتگو کی جس کے نتائج نہایت حوصلہ افزا نکلے تھے۔صدر طیب اردوان نے دونوں ممالک کو مشورہ دیا کہ اشتعال انگیزی میں نہ پھنسیں۔ جنگ بندی سے قائم ہونے والا پرسکون ماحول تمام مسائل، بالخصوص پانی کے مسئلے کے حل کو آسان بنانے میں کارگر ثابت ہوگی۔
5
چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کا عزم، سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق چیف جسٹس نے ترکیہ کی عدلیہ کی جانب سے حالیہ سرکاری دورے کے دوران مہمان نوازی پردلی شکریہ ادا کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار عدالتی تعلقات کو اجاگر کیا جبکہ عدالتی تعلیم اور عدالتی نظام کی استعداد کار بڑھانے کےلئے تعاون کو سراہا۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے بہترین عدالتی روایات کے باہمی تبادلے اور سیکھنے کی اہمیت اورپاکستان کی ضلعی عدلیہ کو بھی باہمی تعاون میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
6
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مودی اس وقت شدید غصے میں ہے اور وہ انتقام کے چکر میں پھر حماقت کرے گا اسلیے فورسز اور قوم کو الرٹ رہنا ہوگا۔اڈیالہ جیل میں اپنی بہن علیمہ خان سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فورسز کو الرٹ رہنا ہوگا، مودی پاکستان سے سخت نفرت کرتا ہے وہ اس وقت سخت غصے میں ہے جس کی وجہ سے انتقالم کیلیے وہ دوبارہ کوئی حماقت کرے گا۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عمران خان کی تینوں بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور عمران خان کی جانب سے قوم کے نام دیا گیا پیغام پہنچایا۔ بانی نے موجودہ حالات پر گفتگو کی، بانی کو ہم نے بتایا پاکستانی قوم بہت خوش ہے۔