لاہور(ای پی آئی )پاک بھارت جنگ میں سیز فائر کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ،ذرائع کے مطابق واہگہ-اٹاری بارڈر پر ایک ایک قیدی کا باہمی تبادلہ عمل میں آیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار پورنم کمار شاہ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ کارروائی باہمی سفارتی رابطوں اور قونصلر معاہدوں کے تحت کی گئی۔
دوسری جانب پنجاب رینجرز کے اہلکار محمد اللہ کو بھارتی حکام کی جانب سے پاکستان کے سپرد کر دیا گیا، جو پہلے بھارتی حراست میں تھا۔ دونوں قیدیوں کی حوالگی باہمی رضامندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہوئی۔
واہگہ بارڈر پر دونوں ممالک کے حکام کی موجودگی میں قیدیوں کی شناخت اور کاغذی کارروائی مکمل کی گئی۔


