لاہور(ای پی آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی حکومت پر دباو بڑھانے کافیصلہ کرلیا،عمران خان چندروز میں پنجاب اور کے پی کیلئے انتخابی مہم کے معاملات کو حتمی شکل دیں گے ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان فروری کے پہلے ہفتے سڑکوں پر آنے کو تیارہیں،صحت میں بہتری پر ڈاکٹرز نے عمران خان کو ایک ہفتے میں ٹانگ سے پلاسٹر اتارنے کی یقین دہانی کرا دی،عمران خان پلاسڑ اترتے ہی سیاسی سرگرمیوں کی براہ راست قیادت سنبھالیں گے ۔
ذرائع پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم کی قیادت کریں گے ،عمران خان نے سٹریٹ موومنٹ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اجلاس طلب کرلیا،عمران خان آج لاہور کی پارٹی تنظیم کیساتھ اس حوالے سے مشاورت کریں گے ،عمران خان دیگر تنظیموں کے ساتھ بھی مرحلہ وار میٹنگز کریں گے ۔


