1
سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کےآٹھ مقدمات میں پراسکیوشن سے دلائل اور ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کےجج منظرعلی گل نےضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،دوران سماعت پراسکیوشن نےمقدمات کاریکارڈعدالت میں پیش نہ کیا پراسکیوٹر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانتوں کاعلم نہیں تھا جیل ٹرائل میں مصروفیات کے باعث علم نہیں تھا۔پراسکیوٹر نےاستدعا کی کہ عدالت ریکارڈ اور دلائل فراہم کرنے کی مہلت فراہم دے،شاہ محمود قریشی کے وکیل نےکہا کہ ہم دلائل کیلئے تیار ہیں پراسیکیوشن تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔بعدازاں عدالت نے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کوذاتی حیثیت میں آئندہ سماعت پرطلب کرلیا، سماعت سولہ جون تک ملتوی کردی جبکہ چھ مقدمات میں سماعت 26 مئی تک ملتوی کی۔
2
پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ بارڈر پر قیدیوں کا تبادلہ،واہگہ اٹاری بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارت نے پنجاب رینجرز کے اہلکار محمد اللہ کو پاکستان کے حوالے کردیا۔
3
پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.02 ارب ڈالر کی قسط موصول، رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی۔پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط موصول ہوگئی، عالمی مالیاتی فنڈز نے 1.023 ارب ڈالر کی رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے موصول رقم 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے، آئی ایم ایف نے 7 ارب ڈالر کا قرض پروگرام گزشتہ سال منظور کیا تھا۔آئی ایم ایف نے 9 مئی کو پاکستان کیلئے 2.4 ارب ڈالر کے پیکیج کی منظوری دی تھی۔
4
اے ٹی سی لاہور کے جج کا 9 مئی کے مقدمات جلد نمٹانے کا فیصلہ، نومئی مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،جہاں انسداد دہشت گردی لاہور کے جج کے نے نو مئی مقدمات کو جلد سے جلد نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے، مقدمات کی سماعت اب ہفتے میں چار دن جیل میں کی جائے گی۔
5
فیصل آباد میں چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔فیصل آباد میں چینی کی قیمت 180 روپے کلو تک پہنچنے پر مہنگائی سے تنگ شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری ریٹ پر عملدرآمد کروائے، سرکاری قیمت 164 روپے ہے تاہم چینی 180 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قیمت کم کروائی جائے،
6
رینجرزاہلکاروں کو کچلنے کا کیس؛ ہاشم عباسی پر فرد جرم 21 مئی کوعائد ہوگی۔اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں کوگاڑی سےکچلنے کےکیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جج طاہرعباس سپرا نےکی،ملزم ہاشم عباسی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے انہیں چالان کی نقول فراہم کیں۔عدالت نے کیس میں فرد جرم عائد کرنےکے لیےاکیس مئی کی تاریخ مقرر کر دی ہے، تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی۔ بشریٰ بی بی علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شخصیات بھی نامزد ہیں۔
7
پرویز الٰہی نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائرکردی۔اسپیشل سینٹرل کورٹ نے پرویزالٰہی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پرویزالٰہی،مونس الٰہی اورمحمد جبران خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا،پرویزالٰہی سمیت دیگر کےخلاف کرپشن کے پیسے کو منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیےگئے،درخواست گزارسمیت دیگر کےخلاف الزامات محض مفروضوں پرمبنی ہیں۔وکیل نےبتایا کہ درخواست گزارکو ان جھوٹےالزامات کی بنیاد پرگرفتارکیا گیا،پراسیکیوشن نےغیرمصدقہ دستاویزات پرانحصارکیا ہےلہذا عدالت چوہدری پرویزالٰہی کو انصاف کےتقاضوں کے تحت بری کرے۔عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹھائیس مئی کو جواب طلب کر لیا۔
8
والد کی رہائی کیلئے امریکی صدر سے مدد کی درخواست کرینگے، عمران خان کے بیٹوں کا اعلان،سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی بانی عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے کہا ہے کہ وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اتنا عرصہ جیل میں رکھا جائے گا، حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، ہمارے پاس زیادہ آپشنز نہیں بچے، فیصلہ کیا ہے کہ عوامی سطح پر آکر بات کرنا ہی واحد راستہ ہے، چاہتے ہیں والد کی رہائی سے متعلق پاکستان پر بین الاقوامی دباؤ ہو، امریکی صدر سے مدد کی درخواست کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں کا والد کی گرفتاری کے بعد پہلا بیان منظر عام پر آگیا۔ قاسم کا کہنا ہے کہ وہم وگمان میں بھی نہیں تھا بانی کو اتنا عرصہ جیل میں رکھا جائے گا، حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، ہمارے پاس زیادہ آپشنز نہیں بچے، فیصلہ کیا ہے عوامی سطح پر آکر بات کرنا ہی واحد راستہ ہے۔ والد غیرانسانی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، ان پر ایسے بھی مقدمات ہیں جن میں سزائے موت ہوسکتی ہے۔چاہتے ہیں والد کی رہائی سے متعلق پاکستان پر بین الاقوامی دباؤ ہو، اس معاملے پر توجہ دینے کیلئے ٹرمپ سے بہتر اور کون ہوگا، ہم امریکی صدر سے بات کرنا چاہیں گے جس سے کوئی مدد مل سکے۔
9
ورلڈ بینک کےصدر اجے بنگا نے بھارت پر واضح کردیا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں۔ورلڈبینک کےصدراجےبنگا نےبھارتی میڈیا کو انٹرویو میں اجےبنگا نےکہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہوا، بھارت نےعمل درآمد روک دیا ہے، سندھ طاس ختم کرنے یا نیا معاہدہ کرنے کیلئے دونوں ملکوں کا متفق ہونا ضروری ہے۔صدر ورلڈ بینک نےمزیدکہاسندھ طاس معاہدہ یا تو ختم ہوسکتا یا اسکی جگہ دوسرا معاہدہ ہوسکتا، اختلاف کی صورت میں ورلڈ بینک کاکردارایک سہولت کارکاہے،
10
اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون سمیت وفاقی دارالحکومت کے ناکوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پہلے مرحلے میں ریڈ زون کے چھ ناکے ڈیجیٹلائزڈ کر دیے گئے ہیں۔ ناکوں پر تعینات تمام پولیس اہلکارباڈی کیم کٹ لازمی استعمال کریں گے۔ شہری اب ویڈیو لنک کےذریعے پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایت بھی کر سکیں گے۔ آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر تمام ناکوں کا سیکیورٹی ڈیزائن تبدیل کیا جا رہا ہے۔تمام ناکوں سے روایتی بیریئرز ہٹا کر لین سسٹم نافذ کیا جائے گا۔
11
آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی مزید 2 فوجی جوانوں شہید ہوگئے، شہداء کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کی جارحیت کیخلاف شروع کئے گئے آپریشن کے دوران زخمی ہونیوالے مزید 2 بہادر سپوت وطن پر قربان ہوگئے، پاک افواج کے شہید اہلکاروں کی تعداد 13 ہوگئی۔بھارتی جارحیت کیخلاف دفاع وطن میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے والے 78 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ترجمان پاک فوج
12
ترک صدر رجب طیب اردوان نے غیر روایتی اور جذباتی انداز میں ایکس پر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کو "میرے عزیز ترین بھائی” کہہ کر مخاطب کیا اور پاکستان سے اپنی دلی محبت اور اخوت کا اظہار کیا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک غیر معمولی ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کے لیے جذباتی انداز اپنایا۔انہوں نے شہباز شریف کو "میرے عزیز ترین بھائی” قرار دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دلی محبت اور بھائی چارے کا اظہار کیا۔اردوان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔صدر اردوان نے پاکستانی قیادت کی بصیرت اور دانشمندی کو بھی سراہا۔
13
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان،شہرِ قائد کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، کے الیکٹرک نے بجلی پانچ روپے دو پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف سے متعلق یہ درخواست بائیس مئی کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا۔کے الیکٹرک نے نیپرا میں پانچ روپے دو پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کر دی۔درخواست مارچ دوہزارپچیس کے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت بائیس مئی کو ہو گی۔گزشتہ ماہ کے صارفین دو روپے اٹھانوے پیسے فی یونٹ کے ریلیف سے محروم رہے۔
13
ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کا استعفیٰ منظور، 24 اپریل کو ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔کامران لاشاری کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھیجے گئے استعفے میں کہا گیا تھا کہ کچھ ذاتی وجوہات کی وجہ سے ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا۔
14
کوئٹہ،پیپلز پارٹی کے قافلے پر حملہ،کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ منیر مینگل چوک کے قریب پیپلز پارٹی کے قافلے پر دستی بموں سے حملوں کا افسوسناک واقعہ پیش آیاہے جس میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے قافلے پر فائرنگ کی اور دستی بموں سے حملہ کیا، صوبائی وزیر علی مدد جتک قافلے کی قیادت کر رہے تھے اور فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ علی مدد جتک محفوظ رہے۔ پولیس کا کہناتھا کہ حملےمیں علی مدد جتک کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا گیا ہے ،
15
پاکستانی کک باکسر رابعہ نور نے باکو میں پہلی انٹرنیشنل فائٹ جیت لی۔پاکستانی باکسر رابعہ نور نے ورلڈ اوغوز کک باکسنگ چیمپئن شپ میں آذربائیجان کی فائٹر میمسوا کو شکست دی۔رابعہ نور کو آذربائیجان کی فائٹر کی جانب سے چیلنج دیا گیا تھا، رابعہ نے آذربائیجان کی فائٹر کو چوتھے راؤنڈ میں شکست دیکر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔


