1
بینک ڈیفالٹر ہونے کے بعد حسن نواز کی برطانیہ میں تمام 7 کمپنیاں بند کردی گئیں۔ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد ‏حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ختم اور ساتوں کمپنیاں تحلیل کر دی گئیں ہیں۔ذرائع کے مطابق حسن نواز ان کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے۔ حسن نواز برطانوی عدالت نے 5.2 ملین پاؤنڈز جرمانہ اور بینک ڈیفالٹ قرار دیا تھا، جس کے تحت اب برطانیہ میں انکے تمام کاروبار بند کر دئیے گئے ہیں۔
2
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وردی کو ڈنڈے پر لٹکا کر مذاق اڑایا گیا، آج یہی وردی پوش جوان سرحدوں پر ہماری حفاظت کے لیے لڑ رہے ہیں۔ پاکستان کو دنیا کی سب سے بڑ ی قوت اور طاقت بنانا چاہتے ہیں، سب کی نیت ٹھیک تھی تو پاکستان کو تاریخی فتح ملی، اگر عوام تقسیم اور قیادت متحد نہ ہوتی تو دشمن کے خلاف تاریخی فتح حاصل نہیں کرسکتے تھے۔ تاریخی فتح نے قوم کو متحد اور یکجان بنا دیا، کامیابی پر فخر نہیں، عاجزی اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، آج میرا اور ہم سب کا سر فخر سے بلند ہے، ہر لحاظ سے بڑے دشمن سے سامنا تھا، مقابلہ کیا اور افواج پاکستان نے جنگ لڑی اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی تھی۔ ہم نے صرف جنگ ہی نہیں جیتی بلکہ قوم کا روشن مستقبل یقینی بنایا، میں باربار بچوں کو تفریق اور تقسیم کرنے والوں کے بارے میں بتاتی رہی ہوں، میں بچوں سے پہلے بھی کہتی رہی، آج بھی کہتی ہوں کہ نفرت اور تقسیم پھیلانے والوں کی باتوں میں نہیں آنا۔جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں لیپ ٹاپ اور ہونہاراسکالرشپ فیز ٹو کی تقریب سے خطاب
3
پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے شہر ڈسکہ میں بااثر افراد نے ایک نوجوان پر موبائل فون چوری کرنے کا الزام لگا کر بدترین تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔رپورٹ کے مطابق واقعہ ڈسکہ کے تھانہ موترہ کے علاقہ میں پیش آیا، اہل خانہ نے الزام لگایا کہ کاشف مسیح پر مالکان نے موبائل چوری کا الزام لگا کر تشدد کیا، تشدد اس قدر ہوا کہ ہڈیاں ٹوٹ گئیں، اس کے جسم میں کیلیں بھی ٹھوکی گئیں۔رپورٹ کے مطابق اہل علاقہ نے واقعے کے خلاف جامکے چوک میں لاش رکھ کر احتجاج کیا، پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ڈسکہ پولیس نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی، پولیس نے والد ریاست کی مدعیت میں 2 نامزد اور 5 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
4
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے شہر قائد سے جلد اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کی خوش خبری سنائی ہے۔ وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت سیف سٹی پروجیکٹ پر جاری امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں ڈی جی سیف سٹی آصف اعجاز شیخ نے اہم منصوبے پر مختلف حوالہ جات پر مشتمل تفصیلی بریفنگ دی۔سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت بلڈنگ و دیگر انفراسٹرکچرز کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔پروجیکٹ کے ابتدائی مرحلے میں ریڈ زون میں شامل ائیرہورٹ کلفٹن و شاہراہ فیصل میں کسی ایک کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ وزیر داخلہ سندھ
5
پی ایس ایل؛ وارنر کے بعد ہیلز نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کردیاپی ایس ایل 10 میں بطور دفاعی چیمپئین اپنے مہم جاری رکھنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائز نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انگلینڈ کے اسٹار کرکٹر ایلکس ہیلز کے پاکستان آنے کا اعلان کیا۔اسلام اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ سے میرے دل کے بہت قریب رہی ہے، وہ پہلی ٹیم تھی جس کیلئے میں پاکستان میں کھیلا اور مداحوں کی جانب سے جو سپورٹ ملی وہ ناقابل یقین رہی۔
6
مسلم لیگ ن نے حافظ عبدالکریم کو سینیٹ کا امیدوار نامزد کردیاصوبائی الیکشن کمیشن آفس سے دو امیدواروں حافظ عبدالکریم اور علامہ ہشام الہی ظہیر نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے، کل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز ہے۔مسلم لیگ ن نے ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث حافظ عبدالکریم کو سینیٹ کی نشست پر اپنا امیدوار نامزد کردیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے حافظ عبدالکریم کو کاغذات نامزدی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔