اسلام آباد(ای پی آئی )نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے پر 5ملزمان عدیل راجا، معید پیرزادہ، محمد عمر، محمد نذیر بٹ اور احمد نورانی کیخلاف مقدمات درج کرلئے،۔
ذرائع کے مطابق ملزمان پر سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرے کا الزام لگایا گیا ہے،
اس حوالے سےنیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) نے کہاکہ ملزمان نےپاک بھارت کشیدگی میں جھوٹا، اشتعال انگیز موادشیئر کیا،ملزمان سوشل میڈیا پر جھوٹے، گمراہ کن مواد کی تشہیر کرتے رہے،انتشار، ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں کی نشاندہی کیلئے عوام سے مدد کی اپیل کی گئی ہے،این سی سی آئی اے نے کہاکہ آن لائن ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کی معلومات ہمیں دیں،پوسٹ کی تفصیل، سکرین شاٹ ،نام اور دیگر معلومات فراہم کریں۔


