1
وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت ,زرعی خودکفالت کے حصول کے لئے زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، معیشت کی فوری ترقی کیلئے زرعی شعبے کی وسیع استعداد کو بروئے کار لائیں گے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین، محنتی کسانوں سے نوازا ہے۔ ملکی پیداوار بڑھانے کیلئے زرعی تحقیق پر توجہ مرکوز کی جائے، پائیدار اور طویل مدتی زرعی صنعتی ترقی کی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں زراعت کے ساتھ ساتھ جنگلات کو بھی فروغ ملے جو کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئےانتہائی اہم ہیں۔وزیراعظم نے زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے متعلقہ فریقین کی مشاورت سے مربوط حکمت عملی بنانے اور اس سلسلے میں صوبوں سے مشاورت بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی، زرعی شعبہ کے حوالے سے نیشنل ایگری انوویشن پلان طلب کر لیا۔زرعی بیجوں کے سرٹیفیکیشن کے نظام میں جاری اصلاحات میں تیزی لائی جائے، اعلیٰ معیار کے بیجوں کے فروغ کے حوالے سے مؤثر لائحہ عمل تیار کیا جائے، جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہماری ترجیح ہے، جامع ریگولیٹری فریم ورک ترتیب دیا جائے۔
2
پاک فوج کے سابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا ہے کہ معرکہ بنیان مرصوص نے مسئلہ کشمیر کی اہمیت اجاگر کر دی۔روسی نشریاتی ادارے آر ٹی کو دیئے گئے اہم انٹرویو میں انہوں نے حالیہ فوجی کشیدگی اور مسئلہ کشمیر پر کھل کر بات کی اور کہا کہ معرکہ بنیان مرصوص نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کو ناگزیر بنا دیا ہے۔بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی مسلح افواج نے اپنے دفاع کا بھرپور حق استعمال کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، جس کے نتیجے میں بھارت سیز فائر پر مجبور ہوا۔انہوں نے سیز فائر کے فیصلے کو دونوں جانب کی سیاسی قیادت کا عالمی دباؤ کے تحت ایک جراتمندانہ اقدام قرار دیا۔
3
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا، پاکستان پہلگام واقعہ کی تحقیقات کیلئے تیار ہے۔بھارت نے شاید پہلے ہی پلان کیا ہوا تھا کہ وہ اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، بھارت نے7مئی کو جارحیت کا ارتقاب کیا۔مسلح افواج اورقوم کا ردعمل تاریخ میں مدت تک یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کیلئے بہت مشکل فیصلے کیے، عوام کو پتہ تھا زہر کا پیالہ پیے بغیر گزارہ نہیں، قوم نے مشکلات کو برداشت کیا۔
4
امریکہ نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں لگا دی ہیں جس پر ایرانی صدر نے کہا ہے کہ کسی غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلیجی ممالک کےدورے کےدوران تہران پر تنقید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں کیا ہمیں ڈرانے کیلئے آئے ہیں؟ ہم غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ سوچتا ہے کہ وہ یہاں آکر ہمیں ڈرا سکتا ہے، ہمارے لیے شہادت کی موت بستر پر مرنے سے زیادہ پیاری ہے۔سعودی عرب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہوں، اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر سخت معاشی پابندیاں عائد کریں گے۔
5
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہمارا لیڈر سلاخوں کے پیچھے ہے، عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ ملک کا ہر ادارہ تباہ ہوچکا ہے، ہمارا لیڈر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔مودی ہٹلر سے بھی بدتر ہے جبکہ چین نے دوستی کا حق ادا کیا ہے، میں دل کی گہرائیوں سے چین کے صدر کو سلام پیش کرتا ہوں۔آرمی چیف عوام کی خواہشات کی تکمیل کے لیے بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں، پی ٹی آئی کے بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
6
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کی نو مئی سے متعلقہ مقدمات میں عبوری ضمانت میں 22 مئی تک توسیع کر دی۔پی ٹی آئی کی رہنما نادیہ خٹک، عالیہ حمزہ اور جاوید کوثر اپنے وکلاء کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔نادیہ خٹک کے خلاف 2، جاوید کوثر کے خلاف 3 اور عالیہ حمزہ کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں،
7
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ پی ٹی آئی اور حکومت مذاکرات کو کھیل نہیں، بحرانوں کا علاج بنائیں۔سیاسی بحرانوں کا حل ہمیشہ مذاکرات میں ہوتا ہے۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے لاہور میں ڈمپر حادثے میں 5 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا
8
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے سیالکوٹ میں مسیحی نوجوان کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کو ہائی پروفائل قرار دیا۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے واقعہ پر تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ ہر کسی کے جان مال کا تحفظ کرنا پراسیکیوشن کی ذمہ داری ہے، اقلیتوں کا تحفظ بھی ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست اقلیتی برادری کے ساتھ ہے، بلا تفریق کارروائی کر کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گاپراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ
9
غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی، سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی جبکہ پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی درخواست دائر کی گئی۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ طَبِیعَت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے اس لیے عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔عدالت نے مختار احمد رانجھا کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
10
سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اچھا اخلاق اپنا کر ہی جے یو آئی کا مشن پورا کیا جاسکتا ہے۔جماعتی فیصلوں کے برخلاف مشاورت منافقین کی عادتیں ہیں ،ایسی عادتوں سے بچنا چاہیے۔اچھا اخلاق اپنا کر ہی جے یو آئی کے مشن کو پورا کیا جاسکتا ہے، ہمیں انبیاءکی سیاست کرنی ہے جس میں تدبیر ہو اور تدبر ہو۔جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ذرائع ابلاغ کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے، مغربی دنیا کی ترجیحات اور تہذیب کامقابلہ اسی سوشل میڈیا کے ذریعے سے کرنا ہوگا، دین کا مزاج کمزوریوں کو چھپانا اور اچھائیوں کو سامنے لانا ہے۔بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے زیراہتمام ڈیجیٹل میڈیا کنونشن سے خطاب
11
مصباح الحق کو ایک مرتبہ پھر پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ,گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستانی وائٹ بال ٹیم کیلئے مائیک ہیسن کو ہیڈکوچ بنانے کا اعلان کیا تھا، بعدازاں خبریں سامنے آئیں تھی کہ 50، 50 لاکھ تنخواہ وصول کرنیوالے مینٹورز کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔اِن مینٹورز میں مصباح الحق کے علاوہ سابق کپتان سرفراز احمد سمیت شعیب ملک، وقار یونس اور ثقلین مشتاق شامل تھے، رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مصباح الحق اور سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم عہدے سے نوازا جائے گا۔
12
روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات آج ترکیہ میں ہوں گے۔انقرہ سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر نے گزشتہ ہفتے یوکرین کو مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔روسی صدر کی پیشکش کے جواب میں یوکرینی صدر نے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی، یوکرین کے صدر نے روسی صدر کو آمنے سامنے بیٹھ کر بات کرنے پر زور دیا ہے۔
13
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ایکنک اجلاس میں 355.736 بلین روپے کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی، منصوبوں میں ٹرانسپورٹ، توانائی، تعلیم، آبی وسائل، تجارتی سہولت، سیاحت اور آفات کے بعد کی بحالی سمیت اہم شعبے شامل ہیں، خیبرپختونخوا کے منظور شدہ منصوبوں میں رورل اسسیبلٹی اپ گریڈ اور انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ پروجیکٹ شامل ہیں۔سندھ میں سیلاب کے بعد بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے اقدامات، ابتدائی تعلیم کے کلاس روم ٹرانسفرمیشن اور کوئٹہ میں پانی کی ترسیل کے نظام کے ساتھ منگی ڈیم کی تعمیر شامل ہے، کمیٹی نے 100 ڈیزل الیکٹرک انجنوں کی مرمت کی بھی منظوری دی۔اسلام آباد اور برہان میں ٹرانسمیشن سسٹم کی ری انفورسمنٹ، ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کی ڈویلپمنٹ کی منظوری، ایف بی آر کے ذریعے کسٹمز ڈیجیٹل انفورسمنٹ سٹیشنز کا قیام اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔
14
حکومت نے پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد تک اضافے کی تیاری کر لی۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے نئے بجٹ میں کیپیٹل گین ٹیکس کو بڑھانے کیلئے تیاری شروع کر دی گئی ہے، کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح کو 15 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد تک کیا جا سکتا ہے، کیپیٹل گین ٹیکس کو کارپوریٹ سیکٹر کیلئے عائد انکم ٹیکس کی شرح کے لحاظ سے عائد کیا جا سکتا ہے۔پراپرٹی کی خرید و فروخت پر لاکھوں روپے منافع پر کم شرح کے مطابق ٹیکس وصولی ہو رہی ہے، رئیل اسٹیٹ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر سی جی ٹی بڑھانے کی ضرورت ہے، کیپیٹل گین ٹیکس بڑھانے سے ٹرانزکشنز میں بھی کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
15
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 706 پوائنٹس کی حد کو پہنچ گیا ہے۔
16
ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق آج سے 20 مئی تک پنجاب میں درجہ حرارت بڑھنے کا خدشہ ہے جس کے باعث میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں۔20 مئی تک درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی کی شام سے پنجاب میں داخل ہونے کی توقع ہے، 19 سے 20 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا بھی امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں،
17
دوہرے قتل کا سزائے موت کا مجرم 12 سال بعد بری ہو گیا، پراسیکیوشن کیس ثابت کرنے میں ناکام ہو گئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی۔ایڈووکیٹ عثمان تسنیم نے بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، مقدمے کی ایف آئی آر اور پوسٹمارٹم تاخیر سے ہوا، غلام عباس کا مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے لہٰذا ٹرائل کورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد اپیل منظور کرتے ہوئے غلام عباس کو سنائی جانیوالی سزا کالعدم قرار دیکر بری کر دیا۔


