1
برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ ہونے کو ختم کردیا۔بینک کرپسی کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب حسن نواز دوبارہ کمپنی ڈائریکٹر بن کر معمول کے مطابق کاروبار کے اہل ہوگئے۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق حسن نواز کے دیوالیہ پن کی مدت 29 اپریل 2025 کو ختم ہوئی۔محکمہ ٹیکس نے تصدیق کی ہے کہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کے سبب حسن نواز کا دیوالیہ پن ختم ہوا ہے۔2 ماہ قبل ایچ ایم آر سی نے حسن نواز کی طرف سے خود کو دیوالیہ ہونے کی اطلاع دی تھی، حسن نواز نے تقریباً 10 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہ کرنے کے سبب دیوالیہ پن اختیار کیا تھا۔
2
پاکستانی سفارتی اہلکار بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے .ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیے جانے والے پاکستانی سفارتی اہلکار گزشتہ روز وطن واپس پہنچے تھے۔بھارتی سفارتی اہلکار شنکر ریڈی بھی اہلخانہ کے ہمراہ بھارت واپس پہنچ گئے ہیں۔دونوں سفارتی اہلکار گزشتہ روز بذریعہ ہوائی جہاز اپنے اپنے ملکوں میں گئے۔
3
تحریک انصاف کے رہنماؤں کی آن لائن میٹنگ کے دوران کنول شوذب کی گفتگو کی ویڈیو لیک ہوگئی۔کنول شوذب کہہ رہی ہیں بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟ علیمہ خان سیاست میں آنے کا اعلان کریں یا پارٹی کو برباد نہ کریں۔کنول شوذب نے علیمہ خان سے متعلق گفتگو پر مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی کی آن لائن میٹنگ تھی جس کو پبلک کیا گیا، اس طرح پارٹی کے اندرونی معاملات کو پبلک کرنے سے پارٹی کمزور ہوگی۔ پارٹی کے اندرونی معاملات کو پبلک میں لایا گیا جو کہ تشویشناک ہے، جس کو بانی پی ٹی آئی نے عہدہ دیا اس کی عزت ہونی چاہیے ،ایک فرد میرے اور بیرسٹر گوہر کے خلاف مہم چلارہا ہے، یہ گفتگو بیرسٹر گوہر سے متعلق نہیں شہباز شریف کے بارے میں ہے، میری گفتگو کو مختلف معنی میں لیا جا رہا ہے۔
4
کراچی کےمختلف علاقوں میں بجلی اورپانی کی عدم فراہمی پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل پر صدر تھانے کے سامنے بزرٹہ لائن کے مکینوں نے پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر مظاہرہ کیا ۔احتجاج کے دوران شارع فیصل کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بندکردیے گئے جب کہ پی آئی بی کالونی کے رہائشیوں نے بھی بجلی اورپانی کی بندش پراحتجاج کیا۔
5
کراچی کے علاقے دنبہ گوٹھ کے مدرسے سے 14 سال کے لڑکےکی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول لڑکے کے بھائی کی مدعیت میں تھانا گڈاپ میں درج کیا گیا جس میں قتل اور بدفعلی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے کے متن کے مطابق مدرسے کے استاد نے ساتھیوں کے ساتھ مل کربھائی سے بدفعلی کی اور گلادبا کر قتل کیا۔
6
پاکستانی بدمعاشوں نے بھاری رشوت دیکر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوا دیے: سابق بھارتی جج کا طنز,پاکستانی فوج کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے سوشل میڈیا پر طنزیہ اور مضحکہ خیز انداز اپنا لیا۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے لکھا کہ سب پاکستانیوں کی حرکت ہے۔مرکنڈے کاٹجو نے سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید لکھا کہ اِن بدمعاشوں نے ڈیسالٹ کمپنی کو بھاری رشوت دے کر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوا دیےجسے جنگ میں چینی ہوائی جہازوں نے مار گرایا۔
7
گزشتہ 3سالوں میں مختلف ممالک سے گدا گری اور دیگر جرائم میں 5 ہزار 402 پاکستانی نکالے گئے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں انجم عقیل خان کے سوال پر وزیر مملکت مختار احمد ملک نے ایوان کو بتایا ملک میں 30 لاکھ کے قریب افغان پناہ گزین تھے، 8 لاکھ13ہزار کے پاس اے سی سی کارڈز ہیں جبکہ 13لاکھ افغان پناہ گزینوں کے پاس پی او آر کارڈز ہیں، یو این ایچ سی آر پروگرام کے تحت 13لاکھ 77 ہزار 24 افغان مہاجرین کو واپس بھجوایا جا چکا ہے، نومبر 2023 سے 7 مئی2025 تک ایک لاکھ 2 ہزار 230غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھجوایا گیا۔گداگری میں ملوث بیرون ملک سے بے دخل کیے پاکستانیوں کی تفصیلات بھی قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔وزارت داخلہ نے بتایا کہ گزشتہ تین سالوں میں مختلف ممالک میں گداگری میں ملوث 5ہزار 402پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، 2024 میں مختلف ممالک میں 4 ہزار 850 پاکستانی گداگری کے الزام میں بے دخل کیے گئے جبکہ 2025 میں مختلف ممالک سے گداگری کے الزام میں بے دخل پاکستانیوں کی کل تعداد 552ہے۔گزشتہ تین سالوں میں گداگری کے الزام میں سب سے زیادہ 5ہزار 33 پاکستانیوں کو سعودی عرب سے بے دخل کیا گیا۔ گداگری میں ملوث پاکستانیوں کا تعلق پنجاب، سندھ،کے پی، بلوچستان اور آزاد کشمیر سے ہے۔
8
پولیس کو عمران خان سے 9 مئی کے مزید 12 مقدمات میں تفتیش کی اجازت مل گئی.انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 12مقدمات میں جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔پراسیکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دیتے ہوئے پولیس سے 26 مئی کو رپورٹ طلب کرلی۔
9
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسرا ہاٹ لائن رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق,یہ سیزفائر امریکا اور دیگر دوستانہ ممالک کی کوششوں سے ممکن ہوا تھا، دونوں ڈی جی ایم اوز نے زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اگرچہ اس رابطے کی تفصیلات کسی بھی جانب سے منظرعام پر نہیں آئیں، تاہم باخبر ذرائع نے روزنامہ جنگ اور دی نیوز کو بدھ کی شام بتایا کہ دونوں ممالک نے سیزفائر برقرار رکھنے اور سابقہ رابطے (جو پیر کو ہوا تھا) میں طے شدہ ’اسٹیٹس کو‘ کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری اور ترجمان، سفیر شفقات علی خان اس حوالے سے آج میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔
10
غزہ پر اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں میں تیزی، 140 سے زیادہ فلسطینی شہید,اسرائیل نے غزہ میں فضائی اور زمینی حملے تیز کردیے ہیں جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں 140 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ادھر یورپی اسپتال پر بنکر بسٹر بم حملوں کے مناظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں ریکارڈ ہوگئے۔دوسری جانب رفح شہر میں القسام بریگیڈز کے جوابی وار سے کئی اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔اس کے علاوہ غزہ امداد کی بندش پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس ہوا جس میں روس، چین، برطانیہ نے امریکا، اسرائیل مشترکہ امدادی منصوبہ مسترد کردیا۔
11
عمران خان نے شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی.باخبر ذرائع کے مطابق، عمران خان نے پیر کے روز اڈیالہ میں ملاقات کیلئے آئے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو مذاکرات کی اجازت دی تاہم سابق وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مذاکرات ٹی وی کیمروں کی چکاچوند سے دور ہوں تاکہ بامعنی نتائج کو یقینی بنایا جا سکے۔ پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی اب باضابطہ طور پر حکومت سے بات چیت آگے بڑھانے کیلئے رجوع کرے گی۔ پارٹی کا خیال ہے کہ ماضی میں مذاکرات کیلئے ہونے والی کوششیں میڈیا کی اسکروٹنی کی وجہ سے ناکام ہوئیں، لہٰذا اس مرتبہ زیادہ محتاط اور توجہ کے ساتھ بات چیت کی ضرورت ہے۔
12
امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دیں.غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے بدھ کو ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت کرنے والے 6 افراد اور 12 کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں، جن میں کئی چینی شہری بھی شامل ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے حالیہ ہفتوں میں ایران کی تیل کی صنعت اور جوہری پروگرام سے منسلک افراد اور اداروں پر متعدد پابندیاں عائد کی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق بدھ کو لگائی گئی نئی پابندیاں ان تنظیموں پر ہیں جو ایرانی حکومت کو ایسے اہم مواد کی مقامی سطح پر تیاری میں مدد فراہم کر رہی ہیں جو تہران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے ضروری ہیں۔