1
آزادکشمیر حکومت کی جانب سے بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے قریب سول آبادی پر گولہ باری ہے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔آزادکشمیر حکومت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کےمطابق بھارتی گولہ باری سے 32 شہری شہید اور 164 زخمی ہوئے سیکڑوں گھر دوکانیں تباہ ہوئے اسکولوں اور اسپتالوں کی عمارات کو بھی نقصان پہنچا ایس ڈی ایم اے کے مطابق مظفرآباد،کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں بھارتی گولہ باری سے 164 شدید ذخمی ہوئے،528 رہائشی مکانات تباہ جن میں 63 مکمل زمین بوست ہوئے،26 دوکانیں بھی تباہ ہوئی 45 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
2
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےبیان میں کہادنیا میں امن چاہتے ہیں،ایران کےساتھ ڈیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنےکی اجازت نہیں دےسکتے،ایران نےنئی ڈیل کی شرائط پراتفاق کیاہے،ہم چاہتے ہیں ایران ایک عظیم ملک بنے،یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر ہوسکتاہےیوکرین میں جنگ بندی کیلئےپرامید ہیں، قطر 200ارب ڈالر کےبوئنگ خریدےگا،سابق صدر جو بائیڈن نے امریکا کو بہت نقصان پہنچایا،جوبائیڈن نے امریکا کے اربوں ڈالر ضائع کئے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی دوحامیں میڈیا سےگفتگو
3
براہموس میزائلوں کے ڈپو کی تباہی کے پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہوگئی.بھارتی نیشنل ریڈیالوجی سیفٹی ڈویژن نے بھارت کے براہموس میزائلوں کے ڈپو پر پاکستان کے حملے کی تصدیق کردی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی پنجاب میں واقع بیس سے تابکاری کے بعد الرٹ جاری کردیا گیا، 3 کلومیٹر کے علاقے سے انخلاء کے احکامات جاری کردیئے گئے، تابکاری سے علاقے کی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا۔رپورٹ میں پانچ کلومیٹر دور علاقے کے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے وہ دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔
4
ریاست مخالف نفرت انگیز مہم چلانے والوں کےخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نےپانچ ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرلئے،جن ملزمان کو مقدمات میں نامزد کیا گیا ہےان میں عادل راجہ ،معید پیرزادہ،محمد عمر،نذیربٹ اور احمد نورانی شامل ہیں،ملزمان پرسوشل میڈیا میں ریاستی اداروں کےخلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنے کا الزام ہے۔ایف آئی آر کےمطابق ملزمان نےپاک بھارت کشیدگی میں جھوٹا اور اشتعال انگیز موادشیئر کیا اور اس کی مسلسل تشہیر کرتے رہے،این سی سی آئی اےکاکہنا ہےانتشار پھیلانے یا ریاستی اداروں کو نشانہ بنانےوالوں سےسختی سےنمٹا جائےگا،
5
آسٹریلیا کے ایک اورکھلاڑی پی ایس ایل سیزن ٹین جوائن کرنے کو تیار,پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کا سترہ مئی سے آغاز ہونےجارہا ہے،کئی غیرملکی کھلاڑیوں کی جانب سے ایونٹ میں دوبارہ شرکت کے لیے آمادگی کا اظہار کیا جارہا ہے،جہاں آج آسٹریلیا کے ایک اور کھلاڑی پی ایس ایل سیزن ٹین جوائن کرنے کا اعلان کردیا ہے،فاسٹ بولربین ڈوارشئیس پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے ۔بین ڈوارشیئس پی ایس ایل 10میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی نمائندگی کریں گے،
6
اسلام آباد میں گیس سلنڈر دھماکے میں خاتون جاں بحق، اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔اسلام آباد میں شہزادٹاؤن کے علاقے علی پور میں گھر میں گیس سلنڈر دھماے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق، شوہر اور بیٹی زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق خاتون کی شناخت امبرین کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں میں شوہر فیصل اور بیٹی عائزہ بھی شامل ہیں۔دھماکے میں جاں بحق خاتون اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا
7
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روز 334 پوائنٹس کی تیزی کیساتھ مثبت آغاز ہوا ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں اس وقت 912 پوائنٹس کی تیزی دیکھی جارہی ہے،جس کےبعد ہنڈریڈ انڈیکس 1لاکھ 19 ہزار 476 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ مارکیٹ بتدریج مضبوط ہونے کی طرف جاتی نظر آ رہی ہے،سرکلر ڈیٹ کےپیسے ملنے پر آئل اینڈ گیس سیکٹر مارکیٹ کو تیز کرے گا۔


