1
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا ایونٹ میں واپسی کا اعلان،بھارتی جارحیت کے باعث ملتوی کی گئی پی ایس ایل کا 17 مئی سے دوبارہ آغاز ہورہا ہے، پی سی بی نے فرنچائز کو انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے رابطے کرکے ان کی دستیابی کی ہدایت کی تھی۔پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کیلئے کئی کھلاڑی اپنی دستیابی ظاہر کرچکے ہیں۔تازہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوورسیز کھلاڑی رائیلی روسو اور فن ایلن نے بھی واپس آنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔
2
پاکستان کی جانب سے نجی حج کوٹہ بحال کرانے کی آخری کوششیں جاری ہیں، وزارت مذہبی امور نے سعودی حکام سے اپیل کردی۔ کہا کہ تکینیکی وجہ سے محروم رہ جانیوالے عازمین میں اکثریت عمر رسیدہ افراد کی ہے، حج کی اجازت دے دی جائے۔وزارت مذہبی امور کی نجی حج کوٹہ بحال کرانے کی آخری کوشش، سعودی حکام سے باقاعدہ تحریری اپیل کردی۔ڈائریکٹر حج نے درخواست کی ہے کہ اس مرتبہ پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دیدی جائے، آئندہ سال سے قواعد پر سختی سے عمل کریں گے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سروس پرووائیڈر فیس کی عدم ادائیگی سے 67 ہزار عازمین حج سے محروم رہ گئے، بہت سے عازمین عمر رسیدہ ہیں۔خط میں درخواست کی گئی ہے کہ منیٰ میں بچ جانیوالی کوئی بھی جگہ ہمیں دے دی جائے، آئندہ یقینی بنایا جائے گا کہ نجی شعبہ تمام ڈیڈ لائنز پر مکمل عمل کرے، عازمین کو حج کا موقع دینا اسلامی بھائی چارے کے جذبے کا آغاز ہوگا۔
3
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی فاتح کو 36 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی، رنر اپ ٹیم کو21 لاکھ ڈالر ملیں گے۔فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں 125فیصد،رنراپ کی رقم میں 162 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کےدرمیان 11 جون سے لارڈز میں شروع ہوگا۔
4
برطانوی حکومت نے حسن نوازکوکاروبار شروع کرنے کی باضابطہ اجازت دیدی۔برطانیہ کےمحکمۂ ٹیکس نےنوازشریف کےصاحبزادے حسن نواز کیخلاف بینک دیوالیہ کیس باضابطہ بند کر دیا۔ریونیواورکسٹم کےفیصلےمیں کہا گیاکہ قرض دارکی طرف سےتعاون نہ کرنے یاعدالتی احکامات کی پابندی نہ کرنےکا اشارہ نہیں ملا۔حسن نواز نےتمام قانونی تقاضوں اور کارروائیوں کو پوراکیا،اس حکم کےساتھ ہی یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے، انکےخلاف مزیدکوئی قانونی کارروائی باقی نہیں رہی۔
5
راولپنڈی بورڈ نے ملتوی کیے گئے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔راولپنڈی بورڈ کے ملتوی امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے مطابق میٹرک کے عملی امتحانات 27 اور 29 مئی کو ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے تھیوری پرچے 31 مئی اور 16 جون کو لیے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق طلباء اپنے پرانے مراکز اور سیشنز میں ہی امتحان دیں گے، نئی رول نمبر سلپس بورڈ ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے، پرانی رول نمبر سلپس بھی قابلِ قبول ہوں گی۔
6
بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فوج کے مظالم میں کمی نہیں آئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
7
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 6700 روپے کم ہوکر 335200 روپے پر آ گئے ہیں۔،اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھائو 5745 روپے کی کمی سے 287379 روپے ہوگئےآل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن