1
پاکستان نے بھارتی ایٹمی تنصیبات اور مواد کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کے پاکستانی ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کی شدید مذمت کی اور کہا یہ غیر ذمہ دارانہ بیان بھارتی عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت بھارت کی جارحیت کو روکنے کے لیے کافی ہے۔پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بھارت میں ایٹمی تنصیبات اور مواد کی سکیورٹی کا جائزہ لیا جائے۔
2
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کروں گا کیونکہ ان کے ایک ایڈونچر نے پاکستان نے سب کچھ بدل دیا۔ پاکستان کو اللہ نے عظیم الشان فتح دی ہے، پاکستان ہمیشہ امن چاہتا ہے لیکن بھارت نے اسرائیل کے اکسانے پر اتنا سب کچھ کیا۔ پاکستان نے کہا کہ پہلگام کے حملے کی تحقیقات کرائی جائے، انڈیا نے پاکستان پر ڈرون اور میزائل بھیجے، میں پاک فوج، نیوی اور فضائیہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو
3
پاکستانی سفارتی اہلکار بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیے جانے والے پاکستانی سفارتی اہلکار گزشتہ روز وطن واپس پہنچے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سفارتی اہلکار شنکر ریڈی بھی اہلخانہ کے ہمراہ بھارت واپس پہنچ گئے ہیں۔دونوں سفارتی اہلکار گزشتہ روز بذریعہ ہوائی جہاز اپنے اپنے ملکوں میں گئے۔