1
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہمارے باغی افغانستان میں حکومتی سرپرستی میں رہ رہے ہیں، گڈ اور بیڈ عسکریت پسندوں کا فرق ختم ہوگیا ہے۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو علیحدگی پسند تحریکیوں کو برداشت کرتا ہے، جس جنگ میں بلوچستان کو دھکیلا گیا ہے، وہ لاحاصل ہے، میرا نہیں خیال کہ اس ملک کو تشدد کے ذریعے توڑا جاسکتا ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق بلوچستان کو حقوق مل رہے ہیں، ہمیں توڑنے کیلئے مائنڈسیٹ پر کام کیا جا رہا ہے، ایسی تاریخ بتائی جا رہی ہے جس کا تاریخ سے کوئی تعلق ہی نہیں۔کوئٹہ میں تقریب سے خطاب
2
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس،قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔اس موقع پر وکیل سردار لطیف کھوسہ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے اور اگلے بدھ کو سماعت رکھنے کی استدعا کی۔عدالت نے نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواستیں آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
3
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آذربائیجان میں رابطہ، علاقائی امن پر تبادلہ خیال،وزیراعظم نے جنوبی ایشیا کے حالیہ بحران میں پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور حمایت پر صدر الہام علیوف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ صدر علیوف کی مستقل حمایت پاکستانی عوام سے ان کی بے پناہ محبت اور پیار کا ایک اور مظہر ہے، انہوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر آذربائیجان کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور دیرینہ دوستی کا اظہار ہوا ہے جو ہمیشہ سچے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے علاقائی امن کیلئے بھارت کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے تاہم بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر تشویش ہے۔شہباز شریف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کرے گا۔
4
برطانوی دارالعوام میں وزیر برائے مشرق وسطیٰ ہامیش فالکنر نے غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر اپنے اقدامات بند کرے۔ہم نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر غزہ میں ناقابل برداشت انسانی مصائب سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا۔ اسرائیل کا غزہ میں امداد سے انکار خوفناک ہے، غزہ کی سرحد پر اس وقت خوراک سڑ رہی ہے اور ضرورت مند بھوکے لوگوں تک پہنچنے سے قاصر ہے۔برطانوی دارالعوام میں اظہار خیال,ہمیں اقوام متحدہ اور تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کو فوری طور پر جانیں بچانے کے قابل بنانا چاہئے، ہمیں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے